تعلیم

طلبا وطالبات کو موسم سرما میں ٹیوشن نہ پڑھانے پر یونین کونسل مچلو میں والدین برہم، ڈی ڈی او کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

مچلو گانچھے (پریس ریلیز/قرارداد) یونین کونسل مچلو کے تعلیمی کمیٹی اور والدین نے نہم اور دہم کے طلبا و طالبات کو موسم سرما میں ٹیویشن نہ پڑھانے پر ڈی ڈی او کو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی سکول مچلو میں تعینات ڈی۔ ڈی۔ او (DDO) ہی بگڑ گئے تو علاقے کے تعلیمی مسائل کیسے حل ہوں گے۔ انہوں نے ضلع گانچھے محکمہ تعلیم کے حکام کو ڈی ڈی او کے خلاف تادیبی کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہائی سکول مچلو میں فی الفورر ٹیویشن کی انتظام کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ مطالبہ یونین کونسل مچلو کے تعلیمی کمیٹی کے ممبران نے مچلو میں نہم اور دہم کے طلبا و طالبات کو موسم سرما میں ٹیویشن شروع نہ پر بلائی گئی ایک میٹنگ میں کیا ہے ۔اس حوالے سے مچلو سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کے دستخط سے جاری ہونے والے ایک قرار داد میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ڈی ڈی او نے سکول میں ٹیویشن پڑھانے کے سلسلے میں والدین اور سکول کمیٹی کے ممبران کو 25دسمبر کو سکول میں میٹنگ تو طلب کی مگر وہ خود اس میں غیر حاضر رہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ والدین کا کہنا ہے ہا ئی سکول مچلو می واحد سکول ہے جہاں پر محکمہ تعلیم بلتستان ریجن کے واضح ہدایت کے باوجود میٹرک کے طلبا و طالبات موسم سرما کی ٹیویشن سہولت سے محروم ہیں جس کے باعث بورڈ کے آ نے والے سالانہ امتحان میں سکول میں زیر تعلیم طالب علموں کی کارکردگی شدید متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ ان طالب علموں کو امتحانی نتائج کو متاثر ہونے سے بچانے کیلئے انہوں نے اس قرارداد کے ذریعے ضلع گانچھے محکمہ تعلیم سے مچلو میں فوری طور پر ٹیویشن شروع کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button