صحت

کم عمر بچوں کو ٹیکے لگا کر مہلک امراض سے بچایا جاسکتا ہے، ای پی آئی

چلاس(مجیب الرحمان) نئی نسل کامہلک امراض سے بچاؤ ممکن ہے۔والدین آج ہی اپنے نومولود ا ور ایک سال سے کم عمر بچوں کو مہلک امراض سے بچاؤ کے ٹیکے لگوائیں۔محکمہ صحت کی جانب سے ضلع دیامر میں پانچ فکسڈ سنٹرز قائم کئے ہیں۔ویکسینیشن کے لئے موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دی جارہی ہیں۔والدین تعاون کر کے صحت مند مستقبل کی بنیاد رکھیں۔ان خیالات کا اظہار ای پی آئی ترجمان ضلع دیا مر عمر فاروق نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری ہیلتھ ،ڈائریکٹر ہیلتھ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی خصوصی دلچسپی اور احکامات کی روشنی میں تمام ہیلتھ سنٹرز میں ویکسین موجود ہیں۔داریل،تانگیر،گونر فارم،گوہر آباد،ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس میں ویکسینشن کا عمل جاری ہے۔والدین آج ہی اپنے بچوں کو ہیلتھ سنٹرز میں لے جا کر مہلک امراض سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔تاکہ مہلک امراض سے پاک معاشرے کی تشکیل نو ممکن ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت ایک صحت مندانہ معاشرے کی تشکیل کے لئے کوشاں ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button