صحت

پھنڈر کے بالائی گاوں دیر برکلتی میں اپنڈکس کی وبا پھیلنے سے درجنوں افراد، عبدالجہان، سابق وزیر

غذر (جاویداقبال سے ) سابق صوبائی وزیر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی عبدل جہان نے کہا ہے کہ تحصیل پھنڈر کے بالائی گاوں دیر برکلتی میں اپنڈکس کی وبا پھیلنے سے درجنوں افراد متاثر ہوے ہیں، اور علاقے میں خوف و حراس پھیلا ہوا ہے، غذر میں طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو سٹی ہسپتال پہنچایا جارہا ہے جہاں آپریشن کا سلسلہ بھی جاری ہے ایک گھر کے اب تک پانچ بچوں کا آپریشن ہوا ہے والدین مالی مشکلات سے دوچار ہیں حکومت متاثرہ گاوں میں ایمرجنسی سرجکل کمپ کا بندوبست کر یں تاکہ غیریب لوگوں کی پریشانی کم ہو

انہوں نے کہا ہے کہ دیر برکلتی میں 46 گھرانے ہیں جن میں سے اب تک 36 سے زائد مریضوں کا آپریشن ہوا ہے اس وقت بھی کئی مریض گلگت سٹی ہسپتال میں زیر علاج ہے جہاں دوائی اور رہائش کے حوالے پریشانی کا سامنا ہے روانہ کی بنیاد پر مریضوں کو گلگت لایا جارہا ہے غذر میں اس خطرناک وبا کو روکنے کے لیے اب کوئی اقدامات نظر نہیں اتے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں مزید خوف وحراس پایا جاتا ہے ڈی سی غذر اور محکمہ صحت کو فوری ایکشن لیکر  صوبائی حکومت سے مدد لیکر متاثرہ گاؤں میں میڈیکل کمپ لگانا چاہے ایمبولنس سروس دیا جائے اور میں خاص طور پر چیف سکریٹری گلگت بلتستان سے امید رکھتا ہوں وہ فوری طور پر خود جائزہ لیں اور عوام کی پریشانی کو کم کرنے میں کردار ادا کریں انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ سلسلہ دو ہفتوں سے جاری ہے اور اب تک کسی بھی ادارے نے اس پر توجہ نہیں دیا ہے۔ جو کہ متاثرہ علاقہ اور خاندانوں کے ساتھ ناانصافی ہے چیف سکریٹری نوٹس لیں تاکہ ادارے اپنے کام کریں  انہوں نے مزید کہا کہ اپنڈکس کے مرض میں مبتلاء ہونے والوں میں چھ سے آٹھارہ سال کے عمر افراد شامل ہیں ۔اس حوالے ڈی ایچ او غذر ڈاکٹر عسی خان نے کہا ہے کہ ہماری ٹیمیں متاثرہ گاؤں گئے تھے   اور میں سٹی ہسپتال گلگت میں جاکر مریضوں سے ملا ہوں اور اس وقت بھی کئی مریض آپریشن کے بعد سٹی ہسپتال گلگت میں زیر علاج ہیں اور ایک بچے کا آپریشن اج ہونے والی ہیں اور تمام مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کے لیے آغاخان لیبارٹری بیجھا گیا ہے رپورٹ آنے کے وجہ معلوم ہوگا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button