تعلیم

حضرت زینب کی ذات ہمارے لئے نمونہ عمل ہے، مقررین

شگر (نامہ نگار) علمائے امامیہ شگر کے صدر سید طہٰ شمس دین نے کہا ہے کہ حضرت زینب ؑ کی زات ہمارے لئے نمونہ عمل ہے ان کی فرمودات کو مشعل راہ بنا کر دنیاو آخرت دونوں میں فلاح پاسکتے ہیں امام بارگاہ مشن پی پائین چھورکاہ شگر میں حضرت زینب سلام علیہا کی ولادت کی مناسبت سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام کی بقاء اور دین محمدی کی سلامتی میں زینب کبر یٰ کا کلیدی کردار ہے کیونکہ جس طرح امام عالی مقام حضرت امام حسین نے اپنے جانثاروں سمیت کربلا میں جام شہادت نوش کرکے دین محمدی کی بقا ء کی جنگ لڑی اور کربلا سے شروع ہونے والی مشن حسینی کوکامیابی سے ہمکنار کرنے میں حضرت زینب نے اہم کردار ادا کیا اور دین محمدی کو بچالیا جلسے سے شیخ شکور علی ،شیخ زکاوت علی،شیخ سخاوت حسین ،مولانا منظور احمد اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امام حسین اپنے بہن زینب کو مشن کربلا میں ساتھ لیکر نہیں جاتے تو عین ممکن تھا کہ امام حسین کا مشن ادھورا رہ جاتے مقررین نے کہا کہ حضرت زینب نے کوفہ وشام کی بازاروں میں امام عالی مقام پر ہونے والی مظالم اشکار کرکے دنیا کو بتا دیا کہ حق پر کون ہے اور کس نے دین محمدی کو ختم کرنے کی کوشش کی اس طرح ظالموں کے تمام منصوبوں کو خاک میں مل گئے اور رہتی دنیا تک امام حسین کا نام روشن اور یزید کا نام مٹ گیا اس لئے ہماری بھی زمہ داری بنتی ہے کہ کردار زینبی ؑ کی پرچار کریں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button