ثقافت

کھوار نصاب ساز کمیٹی 1921 میں مرتب کردہ قاعدے پر من و عن عمل کرے گی، اجلاس میں فیصلہ

گلگت(پ۔ر)کھوار زبان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس زیر صدارت وزیر سیاحت فدا خان فدا گلگت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں غذر سے سابق ممبر اسمبلی رائے سرفراز شاہ، پروفیسر زرنذیر، پروڈیوسر ریڈیو گلگت واجد علی، نمبردار ولی شاہ، ایڈوکیٹ نادر خان، شاہد اقبال، خان اکبر خان اشکومن سے سابق صدر احبابِ سخن کھوار سید عاشق حسین شاکر، مراد خان، تحصیل گوپس کے شیر افضل، تحصیل یاسین سے راجہ کرامت اللہ، ٹیرو سے حمید علی شاہ اور شمس الحق نوازش نے شرکت کی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ نصاب سازی کیلئے کھوار کے نصاب ساز کمیٹی کے ممبران1921 ؁ء میں شہزادہ ناصرالملک کے مرتب کردہ قاعدہ پر مِن و عن عمل کریں گے البتہ غذر کے کھوار لہجے کو مقدم رکھنے کے پابند ہوں گے اور 1921 ؁ء میں مرتب کردہ کھوار قاعدے میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

آخر میں شرکائے اجلاس نے مقامی زبانوں کو نصاب میں شامل کرنے پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور صوبائی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button