چلاس(بیوروچیف)پی ڈبلیو ڈی ورکس ڈپارٹمنٹ کے چھوٹے ملازمین کے استور تبادلے کے بعد دفتری معاملات شدید متاثر ہوئے ہیں۔فوری طور پر ان کے تبادلے منسوخ کر کے دوبارہ تعینات کیا جائے۔ملازمین کے تبادلے کے بعد دفاتر ویران ہوگئے ہیں اور ٹھیکیدار برادری کے لئے مشکلات کا سامنا ہے۔ان خیالات کا اظہار کنٹریکٹر ملک نوشیر وان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے ملازمین کا تبادلہ سمجھ سے بالا تر ہے۔ملازمین کے تبادلے کا کوئی خاص فائدہ بھی نہیں ہورہا ہے۔البتہ دفتری معاملات شدید متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ورکس سے معاملے کا نوٹس لے کر تبادلے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔