اہم ترین

دیامر بھاشہ ڈیم کے متاثرین کی ری سیٹلمنٹ ان کی مرضی کے عین مطابق کی جائے گی، محمد نواز بٹ

لاہور ( شہاب الدین غوری سے )دیامر بھاشہ ڈیم کے متاثرین آباد کاری کا اہم سٹیک ہولڈر ہیں متاثرین کی مرضی کے عین مطابق ری سٹیلمنٹ کی جائے گی ریسیٹلمنٹ کے لئے علاقائی سطح پر پائے جانے والے تحفظات اور خدشات کو باہمی افہام وتفہیم سے حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں متاثرین کی اکثریت جس جگہ جس شہر میں چاہئے گی وہاں بسایا جائے گا واپڈا ، متاثرین ڈیم کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے متاثرین ڈیم کی ملکی سلامتی و استحکام کیلئے دی جانیوالی قربانیوں کو اعلیٰ سطح پر قدر کی نگاہ سے سراہا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر واپڈا محمد نواز بٹ نے لاہور واپڈا ہاؤس میں دیامر پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی ملاقات میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ متاثرین کے معاوضوں کی ادائیگی کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے جبکہ ریسٹلمنٹ کے لئے درکار اراضی کی رقم ضلعی انتظامیہ کو دی جاچکی ہے ۔انتظامیہ ، واپڈا اور متاثرین باہمی مشاورت سے ریسٹلمنٹ منصوبہ پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا انہوں نے کہا کہ کہ ماڈل ویلیجز کے لئے اراضی بروقت نہ ملنے کی وجہ سے مسائل کا شکار ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ سی بی ایم کی تمام سکیمیں عوام کے ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے دی جا رہی ہیں تاکہ عوام میں پائی جانیوالی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا دیامر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا تھک گاؤں میں واپڈا کی طرف سے تعمیر کیا جانے والا پاور ہاؤس سے جلد بجلی کی فراہمی یقینی بنایا جائے گا تاکہ چلاس کے شہریوں کو لوڈشیڈنگ سے نجات ملے گی اس موقع پر جنرل منیجر دیامر بھاشہ ڈیم انجینئر احمد بشیر چوہدری نے کہا کہ دیامر کے مختلف نالہ جات میں تعمیر کئے گئے سڑکوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے اور عوامی مطالبے پر باقاعدہ تحقیقات کی جاری ہے اگر تحقیقات میں کنٹریکٹر سے بے ضابطگی پائی گئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا ۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button