اہم ترینخبریں

کھرمنگ ہیڈ کوارٹر کا فیصلہ کمیٹی کی سفا رشات اور علاقے کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے، چیف سیکر یٹری گلگت بلتستان

کھرمنگ ( پ ر) چیف سیکر یٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز کا ڈسٹرکٹ کھرمنگ کا تفصیلی دورہ ، اپنے دورے کے دوران گورنمنٹ ہائی سکول سرمک،سول ہسپتال مہدی آباد، زیر تعمیر سی کلاس ڈسپنسری غاسینگ اور زبیدہ خالق میموریل ہسپتال سرمک کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر آفس کھرمنگ پہنچنے پر ڈی سی کھرمنگ عامر خان اور تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس نے چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کو نوزائدہ ضلع کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے بعد مختلف وفود نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے ملاقات کی جن میں سادات گوہری، علماء و عمائدین کھرمنگ، زیدی گروپ کے سربراہ سید امجد زیدی اور محکمہ ایجوکیشن کے ہیڈ ماسٹرز شامل تھے۔

سادات گوہری سے ملاقات میں چیف سیکریٹری نے وفد کو یقین دلایا کہ ڈسٹرکٹ کھرمنگ کے ہیڈ کوارٹر کے سلسلے میں جو بھی فیصلہ کریں گے ان کو اعتماد میں لے کر کریں گے اورانہیں مایوس نہیں کریں گے۔ علماء و عمائدین کھرمنگ کے وفد نے مطالبہ کیا کہ طولتی مرکن میں جو کواٹرز پاک فوج کے زیر استعمال ہیں ان کو خالی کراکر باقی محکمہ جات کو ان میں منتقل کیا جائے، اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کا معاملہ حل ہونے تک باقی دفاتر کو ان میں شفٹ کیا جائے۔ اس بارے میں چیف سیکریٹری نے کہا کہ پاک آرمی کے اعلیٰ آفیسران سے ہماری بات چیت چل رہی ہے ابھی چار کوارٹر انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردئے ہیں اور باقی بھی انشاء اللہ جلد خالی ہونگے۔

کھرمنگ ڈسٹرکٹ کے معاملے پر بات کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے فرمایا کہ جو بھی فیصلہ کریں گے اس سلسلے میں قائم کردہ کمیٹی کی سفا رشات اور علاقے کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button