عوامی مسائل

اسسٹنٹ کمشنر گوپس یاسین نے مقامی سطح‌پر ڈومیسائل کی فراہمی کا آغاز کردیا

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) صوبائی انتظامیہ کے احکامات پر عمل درامد کرتے ہوئے ڈی سی غذر نے غذر کے شہریوں کے لیے ڈومسائل کی اجرا کی زمداری اسسٹنٹ کمشنرز کے سپرد کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرگوپس یاسین صفت خان نے اے سی آفس گوپس سے سب ڈویزن گوپس یاسین کے پشتنی باشندوں کو ڈومسائل فارم جاری کرنے کا باقاعدہ آغاز کیا ہے ۔ڈومسائل فارم کو ڈی سی آفس غذر کے بجائے سب ڈویزنل ہیڈکوارٹرمیں موجد اے سی آفس سے جاری ہونے پر گوپس یاسین کے عوامی حلقوں نے انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور صوبائی انتظامیہ کے اس عوام دوست پالیسی پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹرکاظم نیاز ،کمشنرگلگت ریجن عثمان احمد اور ڈی سی غذر شجاع عالم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈومسائل فارم ہر شہری کی ضرورت ہے گلگت بلتستان انتظامیہ کے جانب سے عوامی سہولیات کو مد نظررکھتے ہوئے ڈی سی آفس غذر کے بجائے اے سی گوپس سے ڈومسائل کی فراہمی سے نہ صرف لوگوں کو مختصر وقت میں ان کے گھرکے دہلیز پر ڈومسائل کی دستیابی ممکن ہوئی ہے بلکہ سائلین اضافی سفری اخراجات سے بھی بچ گئیں ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button