تعلیم

اسلامی جمعیت طلبہ  گلگت بلتستان سے آنے والے طلباء کی امداد کیلئے ہمیشہ تیار ہیں۔ لیاقت بلوچ

گلگت (پ۔ ر)لاہور میں جاری گلگت بلتستان کے طلباء کیلئے منعقدہ ونٹرسٹڈی کیمپ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں قیم جماعت اسلام پاکستان لیاقت بلوچ اور ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد عامر نے خصوصی شرکت کی ۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلباء کی ہمیشہ سے امداد کی ہے اور آئندہ بھی یہ امداد جاری رہے گی ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اس طرح کے کیمپ حکومتی سطح پر حکومت کی نگرانی میں کروانے چاہیے تاکہ سردیوں کے موسم میں گلگت بلتستان کے طلبہ یہاں آکر اچھی طرح اپنے امتحانات کی تیاری کرسکیں۔اسلامی جمعیت طلبہ اپنے محدود وسائل کے باوجود بلاناغہ ہرسال ونٹرسٹڈی کیمپ منعقد کرتی ہے جس پر گلگت جمعیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ونٹر سٹڈی کیمپ کے دوران طلبہ کو نہ صرف امتحانات کی تیاری کروائی جاتی ہے بلکہ کیرئیر کونسلنگ وغیرہ کروائے جاتے ہیں جس سے طلبہ کو وژن سیٹ کرنے میں آسانی ہوتی ہے ۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد عامر نے کہا اسلامی جمعیت طلبہ معاشرے کو باکردار افراد دیتی ہے ان میں ڈاکٹرز اور انجینئر کے ساتھ دیگر تمام شعبوں کے افراد اپنے اس شعبہ میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں۔میں گلگت جمعیت کی ٹیم کومبارکباد پیش کرتاہوں کہ انہوں نے مسلسل مشکلات کے باوجود کیمپ کیااور اسکو اختتام تک پہنچایا۔

اختتامی میں کیمپ کے دوران کھیلوں اور پڑھائی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو شیلڈز دئیے گئے جبکہ باقی تمام کیمپ شرکاء کوسرٹفیکیٹ سے نوازا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button