عوامی مسائل

یونین کونسل داسو شگر کے آخری گاوں میں‌کھلی کچہری کا انعقاد، شہریوں نے شکایات اور مسائل سے حکام کو آگاہ کیا

شگر(عابدشگری) ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین کا ضلعی اداروں کے سربراہوں کے ہمراہ یونین کونسل داسو کے آکری گاؤں آخری گاؤں اپو علی گوند میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ شہرویوں نے محکموں کے خلاف شکایات کی انبار لگادئے۔ڈپٹی کمشنر شگر کا متعلقہ آفیسران کو موقع پر ہی شکایات دور کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین نے ضلعی اداروں کے سربراہوں کے ہمراہ اپو علی گوند برالدو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں نے کھل کرشکایات کے انبار لگاتے ہوئے مختلف اداروں کی کارکردگی کا پول کھول کے رکھ دیا ۔جبکہ جائز مطالبات حکام بالا تک پہنچا دیا۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین نے کہا کہ تمام ضلعی ادارے عوام کی خدمت کیلئے بیٹھے ہوئے ہیں۔لہذا عوام اپنے جائز مطالبات اور شکایات براہ راست ہم تک پہنچا دیں ۔جبکہ ناقص کارکردگی دکھانے والوں کی نشاندہی کریں۔لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور خدمت ان کی ذمہ داری اور فرائض میں شامل ہے۔ عوامی شکایات کی صورت میں متعلقہ اداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے سیدر گاؤں میں تباہ شدہ واٹر چینل کا معائنہ،کیا اورایکسین ایل جی آر ڈی کے ہدایات کی کہ وہ ڈی ڈی ایم اے کے ساتھ ہنگامی بنیاد پر آبپاشی کے لئے پانی کی فراہمی بحال کرنے کے لئے اقدامات کریں۔پرائمری سکول سیدر کے حوالے سے مقامی لوگوں نے شکایت کی اس خطے میں ایک ہی پرائمری سکول موجود ہے جبکہ لڑکیوں کیلئے کوئی بھی سکول موجود نہیں جبکہ اس سکول کے ایل پی سی پر تعینات اساتذہ سیاسی دباؤ پر دیگر جگوں پر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے واپسی پرڈی ایس ایم پی سول ڈسپنسری داسو میں صحت کی سہولیات کے اورسول ڈپو داسو کا معائنہ جبکہ حیدرآباد میں LGRD منصوبہ کے مجوزہ سائٹ کا معائنہ کیا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button