کھیل

دیامر میں گلگت بلتستان سپر لیگ کے لئے تیاریوں کا آغاز

چلاس (شہاب الدین غوری سے ) گلگت بلتستان سطح پر کرکٹ سپر لیگ کے لئے دیامر سے نانگا پربت ریپرڈ کلب کے نام سے کرکٹ ٹیم نے پریکٹس کا آغاز کیا ہے کمشنر دیامر استور ڈویژن سید عبدالوحید شاہ ، ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک ، اسسٹنٹ کمشنر چلاس بلال احمد اور سپورٹس آفیسر دیامر خورشید عالم نے نانگاپربت ریپرڈ کلب کے لئے کٹس فراہم کی اور ٹرائل میچ بھی دیکھا ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر دیامر استور ڈویژن سید عبدالوحید شاہ نے کہا کہ دیامر کے نوجوانوں میں بےپناہ صلاحیتیں ہیں پہلی بار گلگت بلتستان سطح پر گلگت بلتستان سپر لیگ کے نام سے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کی نمائندہ ٹیمیں شریک ہونگی انہوں نے کہا کہ نانگا پربت ریپرڈ کلب کے کھلاڑی دیامر کے سفیر ہیں جو کھیل کے دوران بھرپور سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپ اپنے نام کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ دیامر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ، دیامر کے نوجوان محبت اور یگانگت کی مثال قائم کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرینگے اور گراوٴنڈز کی ضروریات کو پورا کرینگے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button