عوامی مسائل

گاہکوچ سے یاسین تک سڑک کی حالت خراب، ملبے کے ڈھیر، تارکول اکھڑ گیا، گاڑیوں‌کے انجر پنجر ڈھیلے ہو گئے

یاسین (معراج علی عباسی ) غذر کے ضلعی ہیڈکوارٹرگاہکوچ سے یاسین تک مین شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا ہے ۔خستہ حالی سڑک میں جگہ جگہ ملبے کے ڈھیراور ٹوٹی پھوٹی سڑک پر گاڑی چلانا محال ہوگیا ہے ۔گاہکوچ تایاسین مین روڑ پر تارکول اترنے کے باعث جگہ جگہ بڑے بڑے کھڈیں بن گیں ہیں ۔روڑ کی خستہ حالی کی وجہ سے پرائیوٹ ٹرانسپورٹ مالکان کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی شدیدسفری مشکلات درپیش ہے ۔روڑ کی مرمت کے حوالے سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گزشتہ سال اپنے دورہ یاسین کے موقع پر عوامی اجتماع اور یاسین سے منتخب ممبرقانون ساز اسمبلی نے کئی مرتبہ عوامی اجتماعات اور اخباری بیانات میں تباہ شدہ یاسین مین شاہراہ کی مرمت کے اعلانات کیں مگر یاسین روڑ کے حوالے سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفظ الرحمن اور ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانذیب کے اعلانات و وعدیں وفاہوسکیں ۔یاسین کے عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور ممبرقانون ساز اسمبلی کو ان کے وعدیں یاد دلاتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے یاسین روڑ کو مرمت کرکے عوام کی سفری مشکلات کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button