اہم ترین

گلگت بلتستان ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کو ایک ارب تک کے ترقیاتی منصوبے منظور کرنے کا اختیار مل گیا

اسلام آباد (پ ر)وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت نیشنل اکنامک کونسل کا اجلاس ،اجلاس میں وزیر اعلی گلگت بلتستاں حافظ حفیظ الرحمن اور ملک کے تمام صوبوں کے وزرائے اعلی سمیت وزیر اعظم آزاد کشمیر کی شرکت ،وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے گلگت بلتستان کے لئے ترقیاتی بجٹ کے تحت منصوبوں کی منظوری کی حد 75کروڑ سے بڑھا کر ایک ارب کر دی ہے اس فیصلے کے بعد گلگت بلتستان ڈیو یلمنٹ ورکنگ پارٹی کو گلگت بلتستان میں ایک ارب تک کے منصوبوں کی منظوری کا اختیار حاصل ہوگیا،اجلاس میں وفاقی حکومت کے زیر نگرانی شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں (پی ایس ڈی پی)کی بر وقت تکمیل کیلئے چیف سکیرٹری گلگت بلتستان کو پرنسپل اکو ٹنگ آفیسر کی اضافی زمہ داری دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی،کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں بہت جلد چیف سکیر ٹری کو اضافی زمہ داریاں دی جائیں گی ،واضح رہے کہ مسلم ن کی حکومت سے قبل گلگت بلتستان ڈیولمنٹ ورکنگ پارٹی کو چالیس کروڈ تک ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کااختیار حاصل تھا تاہم وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کئی بار وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ گلگت بلتستان میں چالیس کروڑ سے زیادہ مالیت کے منصوبوں کی منظوری میں مشکلات دور کرتے ہوئے اس کی حد میں خاطر خوا اضافہ کیا جائے جس پر اس وقت کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نیشنل اکنامک کونسل کے اجلاس میں وزیر اعلی کے اس مطالبے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کی حد چالیس سے بڑھا کر 75کروڑ کرنے کی منظوری دی تھی جس کے تحت گلگت بلتستان ڈیو لمنٹ ورکنگ پارٹی نے گزشتہ دو برسوں کے دوران اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے ،لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس بات کو شدت سے محسوس کی کہ منصوبوں کی منظوری کی حد کم ہونے سے گلگت بلتستان ترقیاتی عمل بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا ہے اس لئے حالیہ اجلاس میں وزیر اعلی نے مطالبہ کیا کہ جی بی ڈی ڈبلیو پی کے اختیارات میں مزید اضافہ کیا جائے جس پر وزیر اعظم پاکستان نے مطالبے کو منظور کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کی حد ایک ارب کر دی ہے یاد رہے کہ آزاد کشمیر کی حکومت کو مقامی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کا اختیار صرف چالیس کروڈ روپے تھا جس پر آزاد کشمیر کی حکومت نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کے برابر ہمیں بھی اختیارات دئے جائیں جس کی وزیر اعظم نے منظوری دیتے ہوئے آزاد کشمیر اور فاٹا کو بھی گلگت بلتستان کے برابر اختیارات دینے فیصلہ کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button