تعلیم

ہنزہ میں وفاقی بورڈ کے زیر اہتمام امتحان میں انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو بایولوجی کا پرچہ آدھا گھنٹے دیر سے دے کر جلدی اٹھا لیا گیا، والدین ناراض

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) فیڈل بورڈ کے زیر اہتمام ہنزہ کے امتحانی مرکز میں انٹر بیالوجی کے پیپر میں بعض طلباء کے ساتھ امتحانی عملے کی طرف سے پرچی لیٹ دینے سے زیادتی ہوئی جوکہ افسوس ناک عمل ہے۔ طلبہ والدین نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض طلبہ کو فوٹو سیٹ کے بہانے بیالوجی کا پرچہ وقت شروع ہونے کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد دیا گیا۔ اور اختتام پر اضافیوقت دینے کی بجائے پہلے سے مقررہ وقت پر ہی پرچہ اٹھالیا گیا جس کی وجہ سے طلبہ اکثیر سوالات حل کرنے سے محروم رہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ طلبہ کو جو کام تین گھنٹے میں کرنا تھا وہ مجبوراً دھائی گھنٹے میں کرنا پڑا جو کہ ان طلباء کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔ والدین فیڈ ل بورڈ کے اعلی ھکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان طلبہ کے ساتھ ہونے والے زیادتی کا ازلہ ہونا چاہیے۔والدین نے مزید کہا کہ سنٹر حکام کی جانب سے پرچہ فوٹوسٹیٹ کے لئے لے جانا ناانصافی اور خلاف قانون عمل ہے اور عین ممکن ہے کہ پرچہ آوٹ ہوا ہو۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button