خبریں

روندو کو ضلع بنانے کی تحریک منظم کرنے کے لئے سیاسی وسماجی افراد سر جوڑ کر بیٹھ گئے

سکردو(ایس ایس ناصری سے) روندو کو ضلع بناو تحریک کے حوالے سے روندو کے سیاسی و سماجی افراد سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔روندو کو ضلع بناو تحریک کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں ایک اجلاس منعقد ہوئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کے کوآرڈینیٹر نجف علی، پیپلزپارٹی روندو کے صدر شیرباز ایڈووکیٹ،سماجی رہنما و معروف صحافی ولایت بلتی،ایم ڈبلیو ایم کے رہنما فدا حسین و دیگر  نے کہا کہ شگر،کھرمنگ اور داریل کو ضلع بنانا خوشائیند ہے لیکن آبادی کے حساب سے روندو کی آبادی نئے اضلاع سے زیادہ ہونے کے باوجود ضلع نہیں بنایا گیا۔روندو کے سکولوں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کی تعداد نئے اضلاع کے نسبت بہت زیادہ ہے، روندو بلتستان کا گیٹ وے ہے اور آبادی بھی 75000 افراد پر مشتمل ہے اس کے باوجود روندو کو ضلع نہ بنانا روندو کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔روندو ایک سب ڈویژن ہے مگر اسسٹنٹ کمشنر آفس کے علاوہ تمام دفاتر سکردو میں ہیں جس کی وجہ سے روندو کے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔اجلاس کی وساطت سے چیف سیکرٹری اور کمشنر بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سب ڈویژن  لیول کے تمام محکموں کو روندو منتقل کیا جائے۔اجلاس میں تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے بہت جلد روندو کے تمام نواحی علاقوں کا دورہ کر کے روندو میں ایک شاندار جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ حکومت مجبور ہوکر روندو کو ضلع بنائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button