عوامی مسائل

ہنزہ:‌کریم آباد مرکزی بازار سے قراقرم یونیورسٹی کیمپس کے درمیان اہم سڑک پر تعمیری کام بند

ہنزہ ( رپورٹ رحیم امان ، اسلم شاہ ) ہنزہ کریم آباد تا علی آباد روڑ کا کام جاری مگر کریم آباد مین بازار تا قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کے درمیان واقع روڑ کے سب سے اہم حصے پر کام بند۔

روڑ کی اطراف میں روڑ کا تعمیراتی مٹیر یل کی موجودگی کے باعث KIU ہنزہ کیمپس اور گرلز ڈگری کالج کے بسوں اور دیگر ٹرانسپورٹ کا گزرنا مشکل۔

زمینوں میں کاشت کاری کا وقت ہے محمکمہ تعمیرات ٹھیکیدار کو جلد کاشرورع کرنے کاحکم دے کیونکہ دو سالوں سے زرعی زمینوں پر روڑ کا تعمیراتی مٹیریل پڑاہے متاثرہ کاشتکار۔

یونیورسٹی اور ڈگری کالج کریم آباد ہنزہ کے طالبہ وطالبات ،زمین کے مالکان اور دکانداروں نے چیف سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ سے روڑ کے اس اہم حصے پر بروقت کام مکمل مکمل کروانے کی اپیل ۔

تفصیلات کے مطابق ہنزہ کریم آباد تا علی آباد تک ورڑ کی کشادگی کا عمل جاری ہے لیکن ہنزہ کریم آباد مین بازار سے لیکر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور گرلز ڈگری کالج کریم آباد ہنزہ کا اہم اور مصروف ترین حصہ پر محکمانہ دستاویزات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ ایک سال سے جاری کام تعطل کا شکار ہے ٹھیکیدار کا تعمیراتی مٹریل زرعی کھیتوں اور روڑ کے اطراف میں پڑا ہونے کی وجہ سے KIU ہنزہ کیپس اور گرلز ڈگری کالج کے بسوں کے ساتھ عام ٹریفک کو بھی دشواری کا سامنا ہے جبکہ روڑ کا تعمیراتی مٹیریل زرعی زمینوں پر پچھلے ایک سال سے پڑا ہونے کی وجہ سے زمین مالکان کو کھیتی باڑی میں بھی دشواری کا سامنا ہے،متاثرین علاقہ جن میں زمیدار ،یونیورسٹی اور ڈگری کالج کریم آباد ہنزہ کے طالبہ وطالبات اور دکانداروں نے چیف سیکرٹری ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ سے روڑ کے اس اہم حصے پر بروقت کام مکمل مکمل کروانے کی اپیل کی ہے ۔متاثر ہ زمین مالکان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے ہماری زرعی زمینوں پر تعمیراتی ملبہ پڑا ہے جس کے باعث ہم زرعی زمینوں پر کاشتکاری سے محروم ہیں جس کے باعث ہمیں شدید مالی نقصان کا سامنا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگ علاقہ کی ترقی میں حائل ہونا نہیں چاہتے ہیں لیکن محکمہ تعمیرات اور ضلعی حکومت ہمارے مسائل کا بھی خیال رکھیں اور جلد کام شروع کروا کر ہمارے مسائل کم کرے۔

یاد رہے کہ روڑ پر تعمیراتی مٹیریل ہونے اور جگہ جگہ ٹھیکیدارکے اطراف میں کھدائی کے باعث روڑ پر شدیددھول ہونے کے باعث راہ چلتے افراد اور سکول بچوں کے ساتھ ساتھ روڑ پر موجود دکانداروں کاسانس لینا بھی مشکل ہونجاتا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button