عوامی مسائل

خومر گلگت کے نوجوان اپنی مدد آپ کے تحت گلی کوچوں کی صفائی کرنے لگے

گلگت(سٹاف رپورٹر)گلگت حلقہ نمبر 2کی گنجان ترین آبادی خومر بشوٹ کے یوتھ نے اپنی مدد آپ کے تحت محلے کی گلی کوچوں اورنالیوں کی صفائی کرکے پورے گلگت بلتستان کے لیے مثال قائم کردیا۔خومر بشوٹ کے نوجوانوں نے محلے میں صفائی ستھرائی کی مہم شروع کرتے ہوئے جوانوں کو جمع کیااور محلے کو صاف کرکے یہ پیغام دیاکہ صرف حکومت پر نظریں رکھا جائے تو حکومت یہ سارے کام نہیں کرسکتی ہے اسلیئے اپنے سطح پر چھوڑے چھوڑے کام کرکے حکومت کے کام کو آسان بھی بنایاجاسکتاہے اور اپنے ماحول اور محلوں کو صاف ستھرا ء بھی بنایاجاسکتاہے ۔اس حوالے سے خومر بشوٹ یوتھ کے صدر طاہر حیدر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صفائی انصاف ایمان اور اپنے ماحول کو صاف رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے اسی جذنے کے تحت خومر بشوٹ کی یوتھ نے اجتماعی طور پر محلے کو صاف کرنے کا مہم شروع کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ مہم شروع کرنے کا دوسرامقصد دیگر علاقوں اور محلوں کے نوجوانوں کو یہ پیغام دینا بھی تھاکہ اس معاشرے میں ہم سب رکھتے ہیں او ر اسے صاف رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے ہر کام حکومت کی طرف سے ہونے کے آس لگانا صیحح نہیں ہے ہمیں بھی اپنی سطح پر کچھ نہ کچھ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرہ ترقی کرسکے ۔لہذا تمام دیگر علاقوں اور محلوں کے نوجوانوں سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنے علاقہ اور محلے کو صاف ستھرا بنانے کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر کام کرے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button