ثقافت

ثقافت کے لئے مختص رقم ضلعی انتظامیہ کھا جاتی ہے، ثقافتی ٹوپی اور شانٹی کے دن کے موقعے پر مقامی فنکاروں کو نظر انداز کیا گیا، اختر راجہ

غذر( بیورو رپورٹ) معروف فنکار شینا فلموں کے ڈائریکٹر اور غذر آرٹس کونسل کے چیف آرگنائزر اختر حسین راجہ نے اپنی ایک اخباری بیان میں کیا ہے کہ ثقافت کے نام پر آنے والے فنڈ ضلعی انتظامیہ کھا جاتی ہے علاقے میں کہی عرصے سے کوئی کلچرل پروگرام نہیں ہو رہا ہے فنڈ کہا گیا ایک لاکھ روپے کا اختیار بھی ڈی سی کے پاس نہیں ہے تو اس صاحب کو یہاں ڈی سی رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے ۔شاٹی ڈے کے موقع پر غذر کے فنکاروں کو نظر انداز کیا گیا شاٹی ڈے کے موقع پر علاقے کے فنکاروں کو نظرانداز کرنے پر غذر کی انتظامیہ اور مسلم لیگ ن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاش کہ غذر کی انتظامیہ اور مسلم لیگ ن کے لوگ یہ محسوس کرتے کہ علاقے میں امن اور شاٹی ڈے بنانے میں فنکاروں کا کتنا کردار ہے غذر میں شاٹی ڈے کے دوران غذر انتظامیہ اور مسلم لیگ ن کے عہدیداروں نے فنکاروں کو گھاس بھی نہیں ڈالا گزشتہ تین سالوں سے غذر میں کوئی ثقافتی ایونٹ نہیں ہوا علاقے کا کلچرل اور شاٹی کی رواج صرف فنکاروں نے زندہ رکھا ہے علاقے کی امن اور تہذہب و ثقافت کی فروغ کیلئے جو کردار علاقے فنکار گزشتہ 25 سال سے اپنے مدد آپ کرتے ہیں وہ سب کے سامنے ہے انتظامیہ کے اعلیٰ حکام اور مسلم لیگ ن کے قائدین اور کارکن یہ سب جانتے ہوئے بھی ایسے موقوں پر خود پیش پیش ہوتے ہیں اور خود کھاتے پیتے ہیں ناچتے ہیں اور کلچرل فنڈز کی بے دریغ استعمال کرتے ہیں ایسی انتظامیہ اور پارٹی کے لوگوں کو ڈوب مرنا چاہئے جو اپنے قومی اساسوں سے بے غافل ہیں گزشتہ تین سالوں سے کوئی ثقافتی شو عوام کو دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے لاکھوں کا کلچرل فنڈز اوپر اوپر سے ہڑپ ہوتا ہے فنکار امن اور کلچرل کی فروغ کیلئے اپنی مدد آپ کام کرتے ہیں اور مارکیٹ میں ہزاروں کیلئے روزی کے باعث بنتے ہیں پچھلے دنوں وزیر اعلیٰ کی دورہ غذر کے داران فنکاروں کو ایک لاکھ انعام دینے کی جو ہدایت غذر کی انتظامیہ کو ملی تو بعد میں ڈی سی غذر نے فنکاروں سے ملنا بھی گورا نہیں کیا ایک لاکھ روپے کا اختیار بھی ڈی سی غذر کے پاس نہیں ہے تو اس صاحب کو یہاں ڈی سی بن کر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہے اب کے بعد انشاء اللہ ہمارے فنکارنہ صرف علاقے کی امن اور معاشرے کی اصلاح کرینگے بلکہ اپنی فنی صلاحیتوں کو منظر عام لاکر انتظامیہ اور پارٹی والوں کو بھی بے نقاب کر ینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button