شگر ماڈل ہائی سکول سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کے اعزاز میںتقریب منعقد
شگر(عابدشگری)طلباء اپنی تمام ترتوجہ حصول علم پر مرکوز کریں تو کامیابی آپ کے قدم چومیں گے۔طلباء قوم کی مستقبل ہے اور قوم کو ان سے بڑی توقعات وابستہ ہے۔ایک طالب علم کا مقصد صرف تعلیم ہونا چاہئے ۔ہائی سکول شگر کے اساتذہ کی خلوص اور محبت کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ اساتذہ نے جس خلوص اور دلچسپی سے طلباء کی رہنمائی کی وہ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔اس مادرعلمی کویہ اعزاز حاصل ہے کہ اس میں پڑھنے والے بیشتر طلباء نے ملکی سطح پر گلگت بلتستان کا نام روشن کیا اور ایک پہچان بن گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار ماڈل ہائی سکول شگرکے ہیڈ ماسٹر کی جانب سے سینئر طلباء کی اعزاز میں دی گئی الوداعی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سید محمد عراقی،کاچو حیدر خان اور دیگر مقررین نے کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلباء نے کہا کہ ہائی سکول شگر صرف ایک مادر علمی ہی نہیں یہ ہمارا گھر تھا یہاں کے اساتذہ نے جس خلوص اور محبت کیساتھ ہمارے لئے محنت کی۔ ہمیں پڑھایا،لکھنا سکھایا اور ہماری بہتر رہنمائی کی وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔آج اس سکول کو الوداع کہتے ہوئے انتہائی افسوس ہورہا ہے۔ہم خوش قسمت تھے جنہیں اتنے اچھے اساتذہ میسر ہوئے۔انہوں نے ساتھی جونیئر طلباء کو ہدایت کی وہ اساتذہ کی اہمیت کا پہچانے اور ان کی عزت کرنا سیکھے۔ دنیا میں وہی قوم کامیاب ہونگے جو اساتذہ کی قدر کرنا جانتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر سید محمد عراقی اور اے ڈی آئی سکولز حیدر خان نے کہا کہ ایک طلباء کی تمام تر توجہ حصول علم پر ہونا چاہئے۔لہذاطلباء اپنی تمام ترتوجہ حصول علم پر مرکوز کریں تو کامیابی آپ کے قدم چومیں گے۔طلباء قوم کی مستقبل ہے اور قوم کو ان سے بڑی توقعات وابستہ ہے۔انشاء اللہ کل کو آپ اس ملک کا لیڈر ،ڈاکٹر،انجینئرز اور اعلیٰ آفیسر بنے گا اور ملک کی بھاگ ڈور آپ کے ہاتھوں میں ہوگا۔تقریب کے آخر میں طلباء میں یادگاری شیلڈ اور انعامات تقسیم کیا گیا۔