کھیل

شگر:‌مختلف سپورٹس کلب کا اجلاس، ٹیم کی تشکیل باہمی مشاورت سے کرنے پر اتفاق

شگر(پ ر)چیئرمین مرکنجہ سپورٹس کلب شگر حاجی غلام علی شگری کی صدارت شگر کے مختلف سپورٹس کلب کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔جس میں کے ٹو ڈائمنڈ شگر کرکٹ ٹیم کے حوالے سے مختلف سوشل ایکٹیوسٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر سٹیک ھولڈر کو اعتماد میں نہ لینے پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔ اس سلسلے میں غورو خوص کیلئے ریور ویو ہوٹل شگر میں چیئرمین کے ٹو کلب شکیل راٹھور ,چیئرمین ستارہ جرآت کلب وزیر شجاعت ثاقی, صدر کرکٹ ایسویشن ساجد, و دیگر نے شرکت کیا اور تمام معاملات کو باہمی اتفاق سے طے کرنے کے بعد کرکٹ ایسویشن شگر کی طرف سے کی گئی سلیکشن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ بھی تمام معاملات کو باہمی مشاورت سے طے کرنے پر اتفاق کیا.جبکہ صدر کرکٹ ایسویشن ساجد شگری نے تمام ممبران اور کلب کے چیئرمین کا ایسویشن پر اظہار اعتماد اور معروف سوشل ایکٹیوسٹ حسن شگری جنہوں تمام سٹیک ھولڈر کو پہلی بار ایک ہی پیج پرلانے میں مرکزی کردار ادا کیا شکریہ ادا کی. آخر میں ٹیم کی کامیابی کے لئے دعائیہ کلمات کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button