بچوں کی تربیت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، آغا علی رضوی
شگر(عابدشگری)معیاری تعلیم کیساتھ بچوں کی تربیت وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ اولاد اور بچوں کی تربیت میں کمی ان کی مستقبل کی تباہ کرنے کی مترادف ہے۔مجلس وحدت المسلمین کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے مرکز علوم اسلامی شگر میں منعقدہ پروگرام جشن عید امیر المومنین و جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں تعلیم ہر ادارہ فراہم کرتا ہے لیکن تربیت میں کچھ کچھ لوگ ہی بہتر انداز میں توجہ دے پاتے ہیں ۔مرکز علوم اسلامی کے طلباء کا جوش و خروش یہاں کے علمائے کرام ،اساتذہ اور منتظمین کی بیش بہا خدمات کی دلیل ہے۔انہوں نے مسعولین خصوصا ممتاز احمد نگران تعلیمات اسلامی ،اور انجینئر سید محسن علی موسوی کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اور کہا کہ اس دور میں تعلیم کیساتھ تربیت پر توجہ دینا جہاد اکبر ہے۔انہوں نے سکول کے امتحان میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے۔