تعلیم

انٹر کالج شگر میں سائنس کے مضامین پڑھانے کے لئے اساتذہ موجود نہیں

شگر( عابدشگری) انٹر کالج شگر میں سائنس مضامین پڑھانے کیلئے اساتذہ نہ ہونے کا انکشاف ۔کیمسٹر ی ،ریاضی اور فزکس پڑھانے کیلئے کوئی لیکچرر نہ ہونے سے کالج میں زیر تعلیم طلباء کا مستقل داؤ پر لگ گیا ہے۔جبکہ آرٹس کے مضامین کیلئے موجود اساتذہ کی تعداد انتہائی ناکافی ہونے کی وجہ سے بعض مضامین کو کورس سے ختم کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹر کالج شگر میں سائنس کے مضامین پڑھانے کے لئے اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے کالج میں زیر تعلیم طلباء کامستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔کالج میں اس وقت صرف 7اساتذہ تعینات ہیں جن میں سائنس کے مضامین کیمسٹری،فزکس اور ریاضی کے اساتذہ سرے سے ہیں ہی نہیں۔ جبکہ آرٹس کے مضامین کو پڑھانے کیلئے اساتذہ کی تعداد پوری نہیں۔

کالج میں اس وقت دو سو سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں، جن میں اکثریت سائنس پڑھنے والے طلباء کی ہے۔اساتذہ کی کمی، خصوصا سائنسی مضامین پڑھانے والی اساتذہ نہ ہونے سے کالج میں زیر تعلیم طلباء کو مشکلات کا سامنا ہے اور ان کی کامیابی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

اس سلسلے میں عوامی نمائندوں اور کالج ڈائریکٹریٹ کیکا شگر کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک پر طلباء اوروالدین سخت تشویش میں مبتلاء ہیں۔ والدین نے وزیر تعلیم گلگت بلتستان اور سیکریٹری تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور انٹرکالج شگر میں سائنس پڑھانے والے اساتذہ کی تقرری عمل میں لایا جائے۔ ورنہ طلباء اور والدین سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button