کھیل

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں‌سپورٹس گالا کا آغاز، کھیلوں‌کے مقابلے ایک ہفتے تک جاری رہیں گے

گلگت( فرمان کریم)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں سپورٹس گالا کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وائس چانسلر قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر خلیل احمد نے سپورٹس گالا کا اعلان کر کے شروع کیا۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والا اس سپورٹس گالا میں فٹ بال ، والی بال، کرکٹ، باسکٹ بال اور اتھلٹکیس کے مقابلے ہو نگے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے یوتھ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس قسم کے سرگرمیوں سے ان کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔ اگر گلگت بلتستان کے یوتھ کو موقع ملے تو نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پاکستان میں بھی اس خطے کا نام روشن کرسکتے ہیں۔طلباء وطالبات نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لے کر ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرے۔طلباء وطالبات نے غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد کرنے پر وائس چانسلر اور انتظامیہ کے کاوشوں کو سرہاتے ہو ئے کہا کہ اس قسم کے سرگرمیوں سے طلباء وطالبات کے صلاحیتوں کو اجاگرکرنے کا موقع ملے گااور ذہنی پرورش کے ساتھ جسمانی پرورش کا موقع ملے گا۔اس موقع پر مینجمنٹ اور فیکلٹی کی ٹیموں کے مابین ایک افتتاحی کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ مینجمنٹ کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فیکلٹی کو ہرا کر میچ اپنے نام کردیا۔ مینجمنٹ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اورز میں تین کھلاڈی اوٹ ہوکر0 15رنز کا ہدف دیا ۔ہدف کی تعکب میں فیکلٹی کی ٹیم نے سخت کوشش کی اور مقررہ اورز میں 8کھلاڈی آوٹ ہوکر 128رنز بنانے میں کامیاب ہوئے یوں مینجمنٹ کی ٹیم نے میچ کو اپنے نام کردیا ۔منیجمنٹ کے کھلاڑی لال زمان کو بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50رنز سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔جبکہ فٹ بال میچ شعبہ مینجمنٹ سائنسز اور بیالوجیکل سائنسز کے مابیں کھیلاگیا۔مینجمنٹ سائنسز کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صفر کے مقابلے میں 4گول کرکے میچ اپنے نا م کردیا۔اور اگلے رونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔پہلے روز ہونے والی بال کے مقابلے میں شعبہ آئی آر نے بہوئیرسائنسز سخت مقابلے کے بعد 2سیٹ سے شکست دیتے ہوئے والی بال میچ اپنے نا م کردیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button