تعلیم

نگر خاص میں مڈل سکول دو اساتذہ کے رحم و کرم پر

ہنزہ نگر ( بیور و رپورٹ ) نگر خاص میں  پچھلے کئی سالوں سے مڈل سکول صرف دو اساتذہ کے رحم کرم پر۔ عوام نگر خاص کے سیکڑوں طلباء کے مستقبل خطرے میں پڑھ چکا ہے۔ایس ایم سی اور عوامی حلقوں کی جانب سے محکمہ تعلیمات گلگت بلتستان سے اپیل کی ہے کہ بار بار عوامی نمائندوں اور ایس ایم سی کی جانب سے محکمے کو بتایا جارہا ہے کہ پرائمری سکول نگر خاص جو کہ اس وقت مڈلکے درجے کا تعلیم دیا جارہا ہے جس میں تین سے چارسو طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں دو اساتذہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ اس سکول کے لئے لی جانے والی دو اساتذہ اپنی اثر واثوخ کے ذرئعے گلگت میں بیٹھے ہوئے ہوئے ہیں جس کا کوئی پوچھنے ولا نہیں۔ عوامی حلقوں اور ایس ایم سی نے محکمہ تعلیم گلگت بلتستان سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد متعلقہ اساتذہ کو فوری طور پر اپنے متعلقہ اسٹیشن پر ڈیوٹی دینے کا حکم دیا جائے بصورت دیگر عوام نگر خاص کو احتجاج کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button