کھیل

اشکومن میں‌جاری محمد راضی کپ پولو ٹورنامنٹ ایمت کی ٹیم نے جیت لی

غذر (بیورو رپورٹ ) محمد راضی کپ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوا پولو کا فائنل میچ ایمت کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا جبکہ فٹ بال کا میچ تشنالوٹ کی ٹیم نے جیت لی فائنل میچ دیکھنے کے لئے دوردراز کے علاقوں سے بڑی تعداد میں شائقین نے شرکت کی پولو کا فائنل میچ ایمت اور تشنالوٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایمت کی ٹیم نے چار کے مقابلے میں چھ گول کر کے یہ میچ اپنے نام کر لیا فٹ بال میں تشنالوٹ کی ٹیم نے بلہنز کی ٹیم کو شکست دیکر یہ میچ جیت لی اس اہم ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت غذر راجہ مظفر ولی تھے جب کہ سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی و سینئر رہنما راجہ شکیل احمد صدر محفل تھے اس موقع پر مہمان خصوصی راجہ مظفرولی ،راجہ شکیل احمد سینئر صحافی دردانہ شیر ،تحصیلدار اشکومن ،مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر جاگیر مسلم لیگ کے رہنما ملنگ خان اور دیگر نے جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر مہمان خصوصی راجہ مظفرولی نے جیتنے والی ٹیموں کو دس ہزار روپے کا اعلان کیا جبکہ راجہ شکیل احمد نے بیس ہزار روپے جبکہ ملنگ خان نے دس ہزار روپے کا اعلان کیا اس طرح یہ اہم ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button