تعلیم

شگر کے تین ہونہار سپوت پاکستان آرمی کی میڈیکل کور میں ایک ساتھ بطور کیپٹن ڈاکٹرز شامل ہوگئے

شگر(عابدشگری) شگر کے تین ہونہار سپوتوں نے تاریخ رقم کرلی۔ کیپٹن ڈاکٹر جبران خان، کیپٹن ڈاکٹر وزیر تفضل مایااور کیپٹن ڈاکٹر اظہر عباس پی ایم اے sy پاس آوٹ ہوکر پاکستان آرمی میڈیکل کور میں بطور ڈاکٹرز کیپٹن شامل ہوگئے. گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک ساتھ تین ڈاکٹر پاکستان آرمی  میڈیکل کور میں شامل ہوے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ تقریب میں ضلع شگر سے تعلق رکھنے والے تین آرمی ڈاکٹرز  بھی شامل تھے، جنہوں نے پاکستان آرمی میڈیکل کور میں بطور ڈاکٹر کیپٹن فرائض منصبی سنبھال لئے۔ ان ڈاکٹروں میں کیپٹن ڈاکٹر جبران خان، کیپٹن ڈاکٹر وزیر تفضل مایااور کیپٹن ڈاکٹر اظہر عباس شامل ہیں۔

کیپٹن جبران خان اور کیپٹن تفضل مایا کاتعلق ضلع شگر کے ایک ہی یونین کونسل مرکنجہ سے، جبکہ کیپٹن اظہر عباس کا تعلق کشمل الچوڑی سے ہے اورسابق ممبر ضلع کونسل غلام عباس شگری کے فرزند ہیں۔ تینوں آفیسران کیڈٹ کالج سکردو میں کلاس فیلوز تھے، اور اب ایک ساتھ ہی میڈیکل کور میں شامل ہوے ہیں۔

یاد رہے کہ اس وقت کیپٹن ڈاکٹر ممتازحسین سمیت ضلع شگر سے 4 آرمی کیپٹن ڈاکٹرز ہیں۔ پہلے بلتی MBBS ڈاکٹر کا تعلق شگر سے تھا اوربلتستان کا پہلا FCPS ڈاکٹر بھی شگر سے سے ہی تعلق رکھتے تھے۔ ایک اندازے کے مطابق گلگت بلتستان میں سب زیادہ آرمی ڈاکٹرز کا تعلق ضلع شگر سے ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button