سیاست

پیپلز پارٹی کے وزیر اعلی نے دورہ ہنزہ کے موقع پر لاشوں‌کا تحفہ دیا تھا، جاوید اقبال صدر ن لیگ ہنزہ سب ڈویژن

ہنزہ (بیورورپورٹ)سابق وزیر اعلیٰ مہدی شاہ کے دورہ ہنزہ اور شیر گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے دورہ ہنزہ کے درمیان زمین اور آسمان کا فرق عوام کو نظر آیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے وزیر اعلی نے باپ بیٹوں کو قتل کروا کر ہنزہ کو دو لاشوں کا تحفہ دیا تھا۔ عوام ہنزہ سب جان گئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ سب ڈویثرن کے صدر جاوید اقبال نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے دورہ ہنزہ کے موقعے پر عوامی مسائل کے حوالے سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو آگاہ کیا اور موقعے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہنزہ میں تیس بیڈ کا ہسپتال موجود ہے لیکن اس ہیڈکواٹر ہسپتال میں میڈیکل سپیشلسٹ اور لیڈی ڈاکٹر نہیں ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام گلگت جانے پر مجبور ہیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا کہ کم از کم ایک میڈیکل سپیشلسٹ اور ایک لیڈی ڈاکٹر کو تعینات کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ علی آباد بوائز ہائی سکول خستہ حالی کا شکار ہے سکول مکمل طور پر ڈمیج ہواہے جس کی وجہ سے طلباء کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جبکہ غریب عوام کے نو نہالوں کیساتھ زیادتی ہے اس لئے جلد از جلد سکول کا ٹینڈر کرواکر کام شروع کیا جائے تاکہ بچے اپنے کلاس رومز میں تعلیم حاصل کر سکیں جاوید اقبال نے مزید کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن ایک عوامی جماعت ہے بزرگوں کی جماعت،نوجوانوں کی جماعت اور بہادروں کی جماعت ہے پاکستان مسلم لیگ ن ایک عوامی جماعت کی حیثیت سے عوام کی ہر مسائل پے آواز بلند کی ہے مخالف سیاسی جماعتیں بے بیناد الزامات لگاکر اپنی سیاسی شہرت اور سیاسی دُکان چمکانا چاہتے ہیں جبکہ جنرل و ضمنی الیکشن میں مخالف سیاسی جماعتوں کا سیاسی شہرت اور سیاسی دُکان کو عوام گلگت بلتستان نے مسترد کرکے شیر گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو چُنا ہے جب سے شیر گلگت بلتستان کی حکومت آئی ہے تب سے ترقیاتی منصوبوں کی جال بچھایا ہے اور انشاء اللہ اپنے پیریڈ میں گلگت بلتستان کو ایک ماڈل گلگت بلتستان بناکر دم لیں گے ۔ عوام ہنزہ کی چالیس سالہ دیرینہ خواہش اور ایک خواب تھی وہ خواب ڈسٹرکٹ ہنزہ کی تھی بہت سارے سیاسی پارٹیاں آئی اور چلی گئی کسی پارٹی نے عوام ہنزہ کی دیرینہ خواہش کو پورا نہیں کر سکی واحد جماعت ہے پاکستان مسلم لیگ ن شیر پاکستان میاں محمد نواز شریف نے عوام ہنزہ کے دیرینہ خواہش کو ضلع ہنزہ بناکر عوام ہنزہ کے دل جیت لیا جبکہ عوام ہنزہ کی ایک اور خواہش تھی کہ اپر ہنزہ کو سب ڈویثرن اور شناکی کو تحصیل کا خواب شیر گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ہنزہ دورے کے موقعے پر سب ڈویثرن اور تحصیل کا اعلان کرکے عوام ہنزہ کا دل جیت لیا ۔اپر ہنزہ کے عوام کے مسائل گھر کی دہلیز پر حل ہونگے اور اسی طرح شناکی کے عوام کے مسائل بھی اُن کے ایریے میں ہی حل ہونگے کیونکہ اس سے پہلے سب ڈویثرن اور تحصیل نہ ہونے کی وجہ سے سنٹر ہنزہ سپیشل آناپڑتا تھا انشاء اللہ جون سے پہلے ہی اپنے اپنے ایرویوں میں تمام مسائل حل ہونگے ۔عوامی خدمت کو پاکستان مسلم لیگ ن عبادت سمجھ کر انجام دیتی ہے او ر مستقبل میں بھی عوامی خدمت میں سر شار رہیں گے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button