کھیل

گلگت بلتستان سپر لیگ میں‌ شرکت کرنے والی ضلع شگر کی ٹیم کے اعزاز میں تقریب منعقد

شگر(عابدشگری) ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین نے کہا ہے کہ شگر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ موقع اور سرپرستی رہے تو ہمارے کھلاڑی قومی اور انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت رکھتاہیں۔ جی بی ایس ایل ایک ٹیلنٹ ہنٹ تھا جس میں شگر کے کھلاڑیوں نے اپنے صلاحتیوں اور کارکردگی کا بھرپور مظاہرہ کیا اور توقع سے بڑھ کر کارکردگی دکھائی ہمیں ان ہر فخر ہے۔شگر انتظامیہ کی جانب سے جی بی ایس ایل میں شگر کی نمائندگی کرنے والی کے ٹو ڈائمنڈ شگر کی کھلاڑیوں کی اعزاز میں دی گئی عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے لیکن بھرپور انداز میں کھیل کرکے اور مقابلہ کرنا ایک اعزاز ہے۔شگر کی ٹیم نے کم تجربہ کاری کے باوجود جی بی ایس ایل کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ جوکہ نہ صرف ان کیلئے بلکہ شگر انتظامیہ اور شگر کیلئے باعث فخر ہے۔ ہماری ٹیم نے توقع سے بڑھ کر کھیل پیش کیا جس کا تمام کھلاڑی اور آفیشل مبارک باد کے مستحق ہے۔شگر انتظامیہ کھیل اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی قائم رکھیں گے۔اور اچھی کارکردگی دکھانے والوں کے بھرپور حوصلہ افزائی کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ۔ہمارے لڑکوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور بھرپور باصلاحت ہیں۔ ان کو مناسب موقع اور رہنمائی ملی تو یہ پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ اس سے قبل خطاب کرتے ہوئے منیجر کرکٹ ایسوسی ایشن شگر شکیل راٹھور نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین کا کھیل اور کھلاڑیوں کیساتھ والہانہ محبت قابل تعریف ہے۔ انہوں نے جس طریقے سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اس سے کھلاڑیوں میں ایک نئی عدم اور ولولہ پیدا ہوا ہے۔ ہم اس سے بھی بہتر کھیل۔پیش کریں گے اور آئندہ جی بی ایس ایل میں بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔ ہم ڈی سی شگر کے مشکور ہے کہ انہوں نے شگر سے روانگی سے لیکر واپسی تک ہمارے ساتھ وقتا فوقتا رابطے میں رہا۔ اور ہماری بہتر سرپرستی کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button