کھیل
غذر میںجشنِبہاراں پولو فیسٹیول کا آغاز
غذر (بیورو رپورٹ) غذر میں جشن بہاراں پولو کپ ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ ہی کھیلوں کا بادشاہ اور بادشاہوں کا کھیل پولو شروع ہوگیا موسم سرد ہونے کے باوجود بھی شائقین پولو کی بڑی تعداد گراونڈ کے باہر پولو میچ دیکھنے کے لئے موجود ہوتی ہے غذر کے تمام تحصیلوں سے درجنوں پولو کی ٹیمیں اس ایونٹ میں حصہ لے رہی ہے پولو گلگت بلتستان کا قدیمی کھیل ہے اس مہنگائی کے دور میں بھی یہاں کے کھیلاڑی بغیر حکومت کے امداد کے گھوڑے پالتے ہیں اور اس کھیل کے اتنے شوقین ہیں کہ مہنگائی کے باوجود بھی یہ گھوڑے پالتے ہیں غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں پولو ٹورنامنٹ کے تیسرے روز پہلا میچ شیرقلعہ اور ہائلنڈرکے درمیان ہوا جس میں ہائلنڈرنے دومقابلے میں نوگول کرکے یہ میچ اپنے نام کر لیاٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لئے دور دراز کے علاقوں سے ہزاروں شائقین نے شرکت کی