سیاست

منافقین وہ ہیں جنہوں نے مسلک کے نام پر ووٹ حاصل کیا، سعدیہ دانش ترجمان پیپلزپارٹی کا بیان

گلگت (پ-ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا کہ شہیدوں کے نام اور مسلکی بنیاوں پر عوام کو بیوقوف بنا کر اقتدار کی کرسی سنھبالنے والوں کو عوام جان چکی ہے انہوں نے شہیدوں کے نام سے اور مسلکی بنیادوں پر عوام سے ووٹ حاصل کر کے لوگوں کو تفرقے میں تقسیم کر کے سر کاری داروں میں کرپشن لوٹ مار اقرباء پر وری کر کے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی ۔پیپلز پارٹی منافق نہیں منافق وہ ہیں جنہوں نے گلگت بلتستان میں مسلکی بنیاد پر اقتدار حاصل کیا ۔اس سے پہلے لیگی غنڈوں کی وجہ سے نوگو ایریاز بنے ہوئے تھے اور آج حفیظ ان غنڈوں سے ہاتھ ملا کر امن کا ڈرامہ رچا رہا ہے۔

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کے تحفظ کے لئے جد و جہد کی ہے اور آئندہ بھی کر تی رہے گی ۔۔(ن) لیگ حکومت جس طرح سے آج گلگت بلتستان کی غریب کو تنگ کر رہی ہے اس کے لئے ہم چھپ نہیں رینگے میرٹ کے جھوٹے دعوائے کر کے آنے والوں نے آج اداروں کو تباہ و بر باد کر کے رکھ دیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button