صحت

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت میں نئے استقبالیہ کا افتتاح‌

گلگت،( سٹاف رپورٹر)سیکرٹری صحت سعید اللہ خان نیازی نے ڈسٹرکٹ ہسپتال گلگت میں تعمیر ہونے والے نئے استقبالیہ کا نقاب کشائی کر کے افتتاح کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت کو ایم ایس ڈاکٹر فرمان اللہ نے جدید اور نئے استقبالیہ کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈاکٹر فرمان اللہ نے کہا کہ ڈی ایچ کیو میں مریضوں کی رش کے باعث نئے استقبالیہ تعمیر کیا ہے جو کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا ہے ۔ نئے استقبالیہ میں کمپوٹیراز طریقے سے مریضوں کو رسیدیں دی جاتی ہے ۔ اس موقع پر، ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر اسرار حسین ، پراجیکٹ ڈائریکٹرہیلتھ اینڈپاپولیشن ویلیفئر سید اشتعاق حسین بھی ساتھ تھے۔اس کے بعد سیکرٹری صحت نے ڈی ایچ کیو میں وارڈز کا دورہ بھی کیا اور مریضوں کی عیادت بھی کی۔ ایم ایس ڈاکٹر فرمان اللہ نے سیکرٹری صحت کو جدید بیڈز کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button