مقتول سابق ڈپٹی سپیکر اسد زیدی کی نویںبرسی کھرمنگ میںمنائی گئی، تحریک انصاف کے صوبائی رہنما شریک ہوے
کھرمنگ (سرور حسین سکندرسے ) سابق ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی و ماہر قانون سید اسد شا ہ زیدی کی نویں برسی کھرمنگ خاص میں منائی گئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر راجا جلال حسین مقپون صوبائی سکریٹری جنرل فتح اللہ خان صوبائی سکریٹری اطلاعات تقی آخونزادہ سمیت ہزاروں کی تعداد میں پاکستان تحریک انصاف کھرمنگ کے کارکنوں نے شرکت کیں
صوبائی صدر راجا جلال کی کھرمنگ خاص پہنچنے پر کارکنوں نے امجد زیدی کی قیادت میں پر جوش انداز میں استقبال کیا اور آنے والے تمام مہمانوں کو پھولوں کے ہاڑ پہنائے گئے اور کارکنوں نے فلک شکاف نعرے لگائے گئے
تقریب سے خطاب میں سید امجد زیدی نے کہا کہ سید اسد زیدی کی شہادت کے بعد زیدی گروپ کھرمنگ اپنے ہر دلعزیز لیڈر سے محروم ہوگیا تھا ان کی خلا کوئی پر نہیں کر سکتا ہے لیکن ان کی سوچ کو لیکر میدان عمل میں نکلے ہیں اور کھرمنگ کے غریب عوام کی خدمت جاری رکھیں گے آج کی عظیم اجتماع سے معلوم ہونا چاہئے کہ کھرمنگ میں پی ٹی آئی ہی مقبول اور بڑی جماعت ہے مخالفین نے اس برسی کی تقریب کو ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی اور کھرمنگ کے سرحدی علاقوں سے آنے والے قافلوں کے راستے روکنے کے لئے کئی مقامات پر سڑک پرجان بوجھ کر بلاسٹینگ کے زریعے پتھر گرائے گئے اس کے باوجود اس عظیم اجتماع میں ہزاروں کارکنوں نے شرکت کیں جس پر مہمانو ں سمیت کارکنوں کا شکر گزار ہوں
اجتماع سے خطاب میں صوبائی سکریڑی جنرل پاکستان تحریک انصاف فتح اللہ نے کہا کہ شہیداسد زیدی جیسا عظیم لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتا ہے اس کی خدمات نا صرف کھرمنگ میں ہے بلکہ پورے گلگت بلتستان ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن اس کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے امجد زیدی نے کمر کس لیا ہے کھرمنگ کی عوام کو چاہئے کہ ان کو مضبوط کریں تاکہ الیکشن میں چوڑوں اور ڈاکووں کا صفایا ہو سکے
راجا جلال حسین مقپون کا اجتماع سے خطاب میں کہنا تھا کہ سید اسد زیدی نے کھرمنگ کی عوام کی خدمت کا عہد کیا تھا اور سرکاری نوکری چھوڑ کر کھرمنگ کی ترقی اور غریب عوام کی فلاح کے لئے دن رات کوششیں کیں اوراپنے مشن کی تکمیل میں شہید ہوگئے زید ی صاحب ہرامیر اور ہر غریب کا دوست تھا وہ ہر ایک کو ایک ہی نگاہ سے دیکھتے تھے ان کی خدمات کی وجہ سے آج تک لوگ ان کی برسی شان و شوکت کے ساتھ مناتے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ کھرمنگ کی عوام اپنے ضلع کا ہیڈ کوارٹر ملکر ایک ایسی جگہ پر بنائے کے لئے کوشش کریں جو سب کے لئے قابل قبول ہو یہاں پہ حکومت نے لوگوں کے زمینوں کو ہڑپنے کے لئے خالصہ سرکار کے نام پہ ایک قانون بنایا ہوا ہے گلگت بلتستان میں کہیں پر کوئی خالصہ سرکا رنہیں ہے یہ زمینیں گلگت بلتستان کی عوام کی اپنی ملکیت ہے ہم آباء وجداد نے ڈوگروں کو بگا کے اس پورے علاقے کو آزاد کیا تھا جہاں کوئی سرکار کی زمین نہیں ہے