اشکومن میں ترقیاتی کام جمود کا شکار، ٹھیکیدار غائب، محکمے خاموش، عوام حیران و پریشان
اشکومن(کریم رانجھا) ؔ اشکومن بھر میں بیشتر ترقیاتی کام جمود کا شکار،ٹھیکیدار غائب،متعلقہ محکمے خاموش،عوام پریشان ۔اشکومن میں جاری ترقیاتی سکیمیں کھٹائی میں پڑ گئیں ،بعض سکیموں پر بااثر افراد کام کرنے نہیں دے رہے جبکہ دیگر سکیموں کا کام ٹھیکیدار نے ادھورا چھوڑ رکھا ہے،خصوصاََ لنک روڑز کی تعمیر کاکام عرصے سے تعطل کا شکار ہیں۔بعض مقامات پر بنے پل اکھاڑ دئے گئے ہیں جس سے آمدورفت میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔کوچدہ ،چٹورکھنڈ سمیت ملحقہ علاقوں میں ٹھیکیدار نے واٹر چینلز وغیرہ مسمار کردیے ہیں عوام اپنی فصلوں کو سیراب نہیں کرسکتے۔ان علاقوں میں بعض بااثر افراد نے حکومتی رٹ جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے ٹھیکیدار کو کام کرنے سے روک دیا ہے اور حکومتی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،بعض مقا مات پر الائنمنٹ تبدیل کرانے کی کوششیں ہورہی ہے۔ستم بالائے ستم یہ کہ محکمہ تعمیرات نے ٹینڈرز کراتے وقت سکیموں کی علیحدہ (Split up)ٹینڈر زکرانے کی بجائے حلقہ 1کی پوری سکیمیں ایک ہی ٹھیکیدار کو سونپ دی ہیں
جس سے ترقیاتی سکیموں کی تکمیل میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں۔غذر حلقہ 1میں گزشتہ الیکشنز کے بعد اولین ترقیاتی پروگرامز کا آغاز ہوا ہے لیکن حکومتی عدم توجہی کے باعث یہ پراجیکٹس مکمل ہوتے نظر نہیں آرہے۔