اہم ترین

گلگت بلتستان کو حقوق دینے کے لئے سفارشات کو حتمی شکل دی گئی ہے، ڈاکٹر محمد فیصل ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (فدا حسین)دفتر خارجہ کے ترجمان اور گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین کے لئے قائم کمیٹی کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد فیصل نے گلگت بلتستان کے لوگوں کو بہت جلد آئینی حقوق دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔جمعرات کو اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ 2015کے آخر میں گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے تعین کے لئے سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم ہونے والی کمیٹی نے اپنی سفارشات اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو پیش کر دی تھی اس کے بعد ان سفارشات پر نظر ثانی کرنے کے لئے ایک زیلی کمیٹی بنائی گئی تھی اس نے بھی اس حوالے سے اپنا کام تقریبا مکمل کر لیا ہے ان سفارشات میں گلگت بلتستان کے لوگوں کی تقریبا تمام خواہشات کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے لئے گلگت بلتستان کے لوگ اتنا ہی اہم ہیں جتنا کہ پاکستان کے کسی اور علاقے کے لوگ ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ امید ہے کہ ان سفارشات کو اسی مہینے میں منظوری مل جائے گی اگر اس حکومت کے دور میں منظور ی نہ ملے تو انتخابات کے بعد بننے والی حکومت کے آتے ہی منظوری مل جاے گی ۔

دفتر خارجہ کے ترجمان اور آئینی کمیٹی کے سیکریڑی ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ ان سفارشات میں گلگت بلتستان کے لوگوں میںپانے جانے والی احساس محرومی کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔اس کمیٹی کے سفارشات کی تفصیلات پوچھنے پر ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ وہ خود اس کمیٹی کے سیکرٹری ہیں اس لئے جزئیات نہیں بتا سکتے مگر اتنے ضرور یقین دلاسکتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے مسئلے کو ایک اہم قومی مسئلہ کے طور پر لیا ہے انہوں نے کہا اگر گلگت بلتستان کے لوگوں میں ایسا کوئی( محرومی کا )احساس ہے تو وہ سے ختم کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے انہوں نے ہر ممکن کوشش کی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button