ٹور دی خنجراب سائیکل ریس کے شرکا کو نگر میںخوش آمدید کہنے کی تمام تیاریاںمکمل
نگر (اقبال راجوا) ٹور دی خنجراب سائکل ایونٹ کے تمام شرکاء کا ضلع نگرمیں والہانہ انداز میں تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ ضلعی ایڈمنسٹریشن نگر اور ضلع کی پوری عوام اپنے مہمانوں کے استقبال کے لئے چشم بر اہ ہیں،ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد کی میڈیا کو بریفنگ۔ انہوں نے بتایا کہ ملکی و غیر ملکی سائکلسٹ کل بارہ بجے نگر حدود میں داخل ہونگے جہاں نگر کے سرکاری سکولوں کے طلباء نمبرداران اور عمائدین اس مہم میں حصہ لینے والے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہنے کے لئے کے کے ایچ کے دونوں اطراف ہات میں پاکستان کے جھنڈے،پوسٹرز اور اور مختلف قسم کے بینرز اٹھا کر استقبال کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نگر نے مذید بتایا کہ اندرون ملک کے مختلف سائکلنگ کلبز کے شرکاء اور بین القوامی سائکلسٹ کو دیسی بینڈ باجے کے ساتھ راکا پوشی کے دامن تک لایا جائے گا اور ان کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ظہرانہ دیا جائے گا۔ جبکہ رات کو گلگت بلتستان کا چیف سیکریٹری بابر حیات تارڑ سمیت مختلف محکموں کے سیکریٹریز اور پاک فوج کے اعلیٰ اہلکاروں کو عشائیے کے بعد کلچرل شو کا انعقاد کیا جائے گا۔ تمام مہمان نگر کے ثقافت اور تہذیب وتمدن سے آشنا ہونگے۔ ایونٹ میں حصہ لینے والے ماہر سائکلسٹ کو انعامات بھی دئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ان سرگرمیوں سے ضلع نگر میں تجارتی سرگرمیاں فروغ پائیں گی اور لوگوں کی معیشت میں بہتری یقینی ہوگی۔ انہوں نے اس ایونٹ کے اہداف کے حوالے سے بتایا کہ اس اہم ترین سائکل ایونٹ سے گلگت بلتستان کو پاکستان کا بلند اور مشکل ترین سائکلنگ کا کیپیٹل قرار دیاجائے گا۔ ہمیں امید ہے کہ گگت بلتستان مستقبل قریب میں دنیا کا بلند اور دشوار ترین سائکلنگ کا دارالخلافہ کہلائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ہم نے اپنے نگر آنے والے مہمانوں کی خاطر مدارت میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ہے اس میں علاقے کے طلباء ، ایلیس اوز ،نمبرداران اور سماجی کارکنان کا خصوصی تعاون ہے ۔ اس مہم میں نگر کی پولو ٹیم ضلعی ہیڈ کوارٹر نگر میں تمام مہمانوں کا روایتی انداز میں استقبال کرے گی ۔ڈپٹی کمشنر نے اس ایونٹ کے مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے اس مہم کے زریعے یہ پیغام دیا جائے گا کہ محض عید کی یا سکول کی چھٹیوں میں ان علاقوں میں سیر کے کے لئے سیاحوں کو آنا چاہیئے بلکہ سارا سال ان علاقوں میں چاروں موسموں کو دیکھنے اور علاقے کی خوبصورتی اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے آنا کے لئے منصوبے ہونگے۔ ہم دنیا بھر میں نگر کے خوبسورت چہرے کو اس کے ثقافتی،تہذیب و تمدن اور قدرتی مناظر کے آشکار کرکے دنیا بھر میں نگر کا پر امن اور خوبصورت ملائم چہرہ دکھائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیاء سمیت اس مہم میں حصہ لینے والے تمام شرکاء کو ان کے لئے کھناے پینے اور رہائیشی سہولیات بارے میں تفصیل سے ذکر کیا