سیاحت

بابوسر سڑک سے 25 مئی تک برف ہٹائے جانے کا امکان، نجی کمپنی مصروف

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شاہراہ بابوسر ناراں پہ برف ہٹانے کا سلسلہ تیزی سے جاری۔این ایچ اے نے نجی کمپنی کو برف ہٹانے کا ٹارگٹ 25 مئی تک دیا ہے۔معروف کمپنی و برف ہٹانے کا وسیع تجربے کا حامل رستم ایسوسیٹ کہ جانب سے بھاری مشینری اور سنو کٹر کے ذریعے برف ہٹانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ کم بارشوں کی وجہ گذشتہ سال کے نسبت اس برف کم پڑ گئی ہے۔اور برف ہٹانے کا سلسلہ بابوسر ٹاپ کا آخری موڈ رسول موڈ تک پہچ چکا ہے۔سائڈ انچارج ٹھیکدار شرافت اللہ نے کہا کہ برف کے ہٹانے کا سلسلہ تیز رفتاری سے جاری ہے۔سنو کٹر آپریٹر کی بروقت عدم دستیابی کی وجہ سے کام میں رکاوٹ آئی تھی۔اب سنو کٹر تیز رفتاری سے برف ہٹا رہا ہے۔موسم کی خرابی نہ ہوتو رمضان المبارک کے پہلے عشرے تک بابوسر ناراں روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھولنے کی کوشیش جاری ہے۔چونکہ موسمی ٹمپریچر گرتے ہی بابوسر ٹاپ پہ برف باری شروع ہوتی ہے اور کام میں سخت رکاوٹ کا سبب بن جاتا ہے۔انہوں نے مزیر کہا کہ دوران کام مقامی سیاح اور سیلفی مافیا بھی کام میں رکاوٹ کی وجہ بنتے ہیں اور سنو کٹر کے ارد گرد فوٹو گرافی کئ لئے جمع ہونے سے کام میں احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔انہوں نے مقامی سیاحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دوراں کام سنو کٹر سے دور رہیں۔تاکہ آپریٹر برف ہٹانے کے عمل کو تیزی سے جاری رکھے۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button