سیاست
وزیر اعلی جمعیت کا لوٹا ہے، بھائی کی وفات کے بعد سیاسی فائدہ کے لیے ن لیگ کی کشتی میں سوارہوا, راجہ سکندر اعظم
یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نوجوان طالبعلم رہنما راجہ سکندار اعظم نے کہا ہے کہ اپنے اپ کو ن لیگ کا متوالہ اور نوازشریف کا سپاہی کہنے والا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ رحمن دوسروں کو ن لیگ کا لوٹا کہنے سے پہلے اپنے گرینان میں جھانکے ۔وزیراعلیٰ خود بھی جمعیت کا لوٹا ہے۔موصوف نے اپنے بڑئے بھائی سیف الرحمن کے وفات کے بعد سیاسی فائدہ کے لیے ن لیگ کی کشتی میں سواری اختیار کیا اور وزیراعلیٰ بن گیا۔وزیراعلیٰ کو شہدااور غازیوں کے سرزمین یاسین میں لوٹا والی زبان ذیب نہیں دیتا ۔اہلیان یاسین نہ صرف گلت بلتستان بلکہ پاکستان کے نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہے ۔ہمارئے اسلاف نے گلگت بلتستان کی آذادی کے لیے جانوں کی قربانی دیکر ڈوگروں سے آذادی حاصل کیالوٹاتووہ لوگ ہے جو اپنے دھرتی سے ہی وفادار نہیں ۔