اہم ترینجرائم

دیدار حسین قتل کیس: غذر پولیس نے اہم ملزم منان کو گرفتار کر لیا

غذر (رپورٹر ) غذر پولیس نے طالب علم دیدار حسین قتل کیس میں مطلوب اہم ملزم منان کو سلپی پل کے قریب سے گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی غذر سلطان فیصل نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ملزم فاروق کو بھی چو بیس گھنٹے کے اندر اندر گرفتا ر کرلیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات کو نو مزید مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم فاروق جہاں کئی بھی ہو گرفتاری سےنہیں بچ سکتا۔

ایس ایس پی غذر سلطان فیصل نے اتوار کے روز مقتول دیدار حسین کے گھر جاکراہل خانہ سے انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان کی طرف سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ثناء اﷲ عباسی نے مقتول دیدار حسین کے والد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان سے تعزیت کی اور کہا کہ ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور جو ملزم فرار ہے وہ بھی بہت جلد گرفتار ہو گا۔

ادھر پولیس نے ہفتہ کی رات کو نو مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

دوسری طرف ڈی آ ئی جی کرائمز فرمان علی، جی آئی ٹی کے سربراہ ایس ایس پی محمد اسحاق بھی غذر پہنچ گئے ہیں اور اتوار کے روز وہ مقتول دیدار حسین کے اہل خانہ سے ملاقات کے لئے اشکومن پہنچ گئے۔

مقتول دیدار حسین کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ہے دوسرا اہم ملزم کو بھی جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت اس کیس میں جتنے بھی ملزمان شامل ہیں ان کو نشان عبرت بنا دیں تاکہ ائندہ کسی کو اس طرح کی درندگی کی ہمت نہ ہو۔ اس کیس میں ملوث تمام ملزمان کو نشان عبرت بنائے تاکہ ائندہ کوئی اس طرح کی درندگی کا سوچ بھی نہ سکے۔ ایس ایس پی غذر سلطان فیصل نے کہا کہ ملزم فاروق جہاں کہیں بھی ہے اس کو ائندہ چوبیس گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کیا جائیگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button