سیاست

ہنزہ ضمنی انتخابات میں‌گلگت حلقہ 2 اور 3 سے تعلق رکھنے والے چھاتہ بردار امیدواروں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی، عوامی حلقے

ہنزہ ( بیو رو رپورٹ) ہنزہ ضمنی الیکشن میں چھاتہ بردار امیدواروں کی ہر ممکن حوصلہ شکنی کی جائے گی، حلقہ 6ہنزہ کے عوام گزشتہ تین سالوں سے لاوارثی کا شکار ہیں، مگر ان نام نہاد سیاسی رہنماوں کی شکل تک نظر نہیں آئی ہے۔ انتخابات میں انہیں ان کے اوقات یاد دلائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ضلع ہنزہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانان ، مختلف سیاسی طبقے سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ہر دفعہ کے انتخابات میں گلگت حلقہ 2اور 3سے تعلق رکھنے والے ہنزہ کے خود ساختہ سیاسی رہنما جن کا ووٹر لسٹ میں نام بھی نہیں ہے انتخابات میں ذاتی مفاد کے خاطر حصہ لینے اتے ہیں، اور انتخابات کے بعد نظروں سے اوجھل ہوجاتے ہیں۔ ہم اُن سیاسی نمائندوں سے اپیل کرتے ہے کہ خدا را اپنے ہی حلقے کے انتخابات میں حصہ لیکر گلگت میں مقیم نہ صرف ہنزہ کے عوام بلکہ گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ہمارے بھائیوں کی خدمت کرے تاکہ بارہ ماہ اپ کا رہنا سہنا اُن کے ساتھ ہو ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہنزہ حلقہ6میں ہونے والی متوقع ضمنی انتخابات میں ان امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے دن ہو یا رات سردی ہو یا گرمی ہنزہ میں بیٹھ کر عوام کے دکھ درد کو سمجھا ہے اور بغیر کسی مقصد کے عوام کے ساتھ رابظہ میں رہے۔ ہم ان امیدواروں کی حوصلہ افزائی کرائے گے چاہیے وہ جیتے یا ہارے مقامی امیدوراوں کی قدر کی جائے گی۔

نوجوانان ہنزہ نے ایک بار پھر حلقہ 2اور 3سے تعلق رکھنے والے امیدوار جو ہنزہ کے ا لیکشن میں حصہ لینے کے لئے اپنی زر خرچ کرتے ہوئے ہنزہ کا رُخ کرتے ہیں اپنی ہی حلقے میں عوام کی خدمت کرے چھتری پر اترنے والے امیدوار جس طرح پہلے بھی مایو س علاقے سے واپس چلے گئے ہیں اس سے زیادہ آئندہ ہونے والے متوقع ضمنی انتخابات میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button