سیاست
سیاسی رہنماوںکے خلاف پولیس تشدد قابلِمذمت ہے، سید نصیر رہنما عوامی ایکشن کمیٹی دیامر
گلگت( پ ر) عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئر مین سلطان رئیس اور دیگر سیاسی رہنماؤں کیخلاف پولیس تشدد قابل مذمت اقدام ہے صوبائی حکومت کا پر امن احتجاجیوں کیخلاف طاقت کا استعمال کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی ضلع دیامر سید نصیر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی آرڈر 2018کو عوام کے خلاف ایک استحصال ہتھکنڈہ سمجھتے ہوئے اسے واپس لینے اور گلگت بلتستان کو مکمل آئین سیاسی و معاشی حقوق کی بلا تاخیر اعلان کا مطالبہ کرتی ہے ۔