تعلیم

کم وسائل اور ناکافی سٹاف کے باوجود گرلز ہائی سکول مرہ پی کی کارکردگی قابل تعریف ہے، ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان حاجی بابر خان

شگر(عابدشگری)ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان حاجی بابر خان نے کہا ہے کہ کم اور ناکافی سٹاف کے باؤجود گرلز ہائی سکول مرہ پی کی کارکردگی قابل تعریف و قابل تقلید ہے۔ سکول کی بہتر کارکردگی میں سٹاف اور ہیڈماسٹر کا کردارمحنت اور خلوص کا نتیجہ ہے۔دیگر سکولوں کے اساتذہ کو ان کی تقلید کرنی چاہئے۔انہوں نے گذشتہ روز گرلزہائی سکول مرہ پی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دو گھنٹے سے زائد وقت کلاس رومز میں طالبات کی اسعتداد کار کا جائزہ اور معائنہ میں گزارا۔ انہوں نے طالبات سے اسباق کے بارے میں سوالات کئے۔جبکہ ہوک ورک بھی چیک کیا۔طالبات کی جانب سے اطمنان بخش جوابات پر وہ کافی خوش ہوئے۔جبکہ سکول کی نظم و ضبط کو بھی ڈائریکٹر ایجوکیشن نے سراہا۔انہوں نے بہتر کارکردگی پرہیڈٹیچر اور سٹاف کوشاباش دی۔سکول کی بچیوں کی رعداد ساڑھے تین سو سے زائد اور گذشتہ کئی سالوں نے مڈل لیول کی صدفیصد رزلٹ پر وہ انتہائی خوش ہوئے۔ انہوں نے ناکافی سٹاف کے باؤجود بہتر نتائج اور اچھی کارکردگی پرتمام طالبات ،سکول کے ایس ایم سی،اور سٹاف کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا۔اور سکول میں گریڈون کی کمی کو محسوس کرتے ہوئے فوری فور ایک گریڈ ون کو ڈیوٹی دینے کی ہدایت کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button