خبریں

ہنزہ میں‌ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی، گاڑیوں‌کی تلاشی لی جائے گی

ہنزہ ( اجلال حسین ) عید الفطر کے ایام میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کی ضلع ہنزہ میں داخلہ پر مکمل پابندی ہوگی ضلعی پولیسُ ان دنوں میں ہنزہ کے داخلی وخارجی راستوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کرئیگی اور گاڑیوں کی کاغذات کی دستیابی ضروری قرار جبکہ کسی فرد سے اسلحہ کی برآمدگی پر سخت کاروئی عمل میں لائی جائیگی۔

ان خیالات کا اظہار نئی تعینات ایس پی ہنزہ محمد عمران نے گزشتہ روز عید الفطر میں سیکورٹی کے حوالے سے منعقدہ پولیس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نہ ہنزہ میں نہ صرف گلگت بلتستان ، پاکستان کے مختلف صوبوں بلکہ غیر ملکی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہو ا ہے ان کی سیکورٹی اور تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے اس سلسلے میں ہنزہ کے داخلی راستوں بیریلز، سیاحتی مقامات اور شاہراہوں پر سیکورٹی کی سخت انتظامات کا علاوہ ٹریفک کا نظام بھی بہتر کرے تاکہ مقامی افردا ہو یا سیاح کسی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے۔ انہوں نے پرُ امن ہنزہ کو میں امن کو برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہوگی جس کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے اور اس میں ہماری اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ عیدا لفطر کے دوران امن کو برقرار رکھنے اور سیاحوں کی تحفظ میں نہ صرف پولیس جوان بلکہ دیگر سیکورٹی ادارے اور حساس اداروں کا اہم کردار ہے۔اور اسی دوران اپنی ڈیوٹی کو فرض سمجھتے ہوئے ایمانداری اور خلوص نیت سے کام کرئینگے۔ ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button