کھیل

چلاس کو جشنِ‌بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا فاتح قرار دینا خوش آئندہے، صدر دیامر پولو ایسوسی ایشن

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) صدر پولو ایسوسی ایشن دیامر محمد جمال نے کہا ہے کہ جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ گلگت میں فائنل میچ میں چلاس پولو ٹیم کو کامیاب قرار دینے پر کمشنر گلگت عثمان احمد خان ، کمشنر دیامر استور ڈویژن سید عبدالوحید شاہ ، پولو ایسوسی ایشن گلگت بلتستان ، ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق اور ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک کے شکر گزار ہیں جن کی تعاون اور غیر جانبدارانہ فیصلے کی بدولت چلاس پولو ٹیم کو ان کی محنت کا ثمر مل گیا انہوں نے کہا کہ کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں بیشک وہ اپنے ضلع کیلئے کھیلتے ہیں لیکن ہر طبقہ فکر اور ہر علاقے کے لوگوں کو محظوظ کرتے ہیں ۔کھیل کے دوران کسی بھی ٹیم کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی تو اس کھیل کو فروغ حاصل ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ اب چلاس پولو ٹیم شندور گراوٴنڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے گی اور گلگت بلتستان کی بھرپور نمائندگی کا حق ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ ہم کمشنر دیامر استور ڈویژن سید عبدالوحید شاہ اور ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک کے شکر گزار ہیں جنہوں نے چلاس پولو ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے ۔۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button