عوامی مسائل

ہنزہ:‌ بجلی کے ستائے سینکڑوں‌افراد کا گورنر کے ذاتی محل کے سامنے دھرنا

ہنزہ (اکرام نجمی) ضلع ہنزہ میں بجلی کے شدید بحران اور دیگر عوامی مسائل کے خلاف کاروباری حضرات ،عوام اور بلخصوص خواتین نے گورنر ہاؤس کے سامنے شدید احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا ۔

احتجاجی مظاہرین نے گورنر گلگت بلتستان ،صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہنزہ میں بجلی کا بحران اور دیگر عوامی مسائل کو فوری حل کیا جائے بصورت دیگر ضلع ہنزہ کے تمام عوام خواتین اور بچے سڑکوں پر نکل کر احتجاج اور دھرنا دینے پر مجبور ہونگے ۔

احتجاج میں شامل افراد نے ہنزہ میں گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی کی بندش اور خاص کر جون کے مہینے میں پاور ہاوٗس کی مرمت پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے کرپشن قرار دیا اور محکمہ برقیات کی جانب سے بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم اور اسپشل لائینوں کے زریعے مخصوص افراد کو بجلی کی فراہمی کوغریب عوام کے ساتھ ظلم قرار دیتے ہوئے اس غیر منصفانہ طرز عمل کی شدید مزمت کی۔

احتجاج میں شامل عوام کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہنزہ کے عوام کو حق نمائندگی سے بھی محروم رکھا گیا ہے سلیم خان کے نااہل ہونے کے بعد نہ ضمنی الیکشن ہورہا ہے یہ ہنزہ کے ساتھ ایک کھلا مذاق ہے ہنزہ گلگت بلتستان میں سب سے اہم سیاحتی مقام ہے جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں کا رش ہے وزیر اعلی نے عوام سے بجلی کے حوالے سے وعدہ کیا تھا جو پورا نہ ہوسکا اس کے علاوہ صاف پینے کے پانی اور میونسپلٹی کا نظام درہم برہم ہے ہنزہ التر نالے میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے آپاشی اور پینے کے پانی کا نظام تباہ ہوچکا ہے اس کے علاوہ ترقیاتی بجٹ میں رکھے ہوئے منصوبوں کا جان بوجھ کر ٹینڈر نہیں کروارہے ہیں جن اسکیموں پر کام ہورہا ہے وہ سست روی کا شکار ہیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button