چترال

چترال سکاؤٹس کی رسیکیو ٹیم راستے کی بندیش اور سلائنڈنگ کے خطرے کی وجہ سے متاثرین شیر شال تک سامان نہ پہنچاسکے

چترال(بشیر حسین آزاد) کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کی خصوصی ہدایت پر چترال سکاؤٹس کی ریسکیو ٹیم امدای سامان جو گذشتہ دنوں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیوخت میں اُتاری گئی تھی شیرشال کے متاثرین تک پہنچانے کیلئے جمعرات کے صبح روانہ کردی گئی تھی۔تاہم شاشاہ کے مقام پر موسم کی خرابی، سلائنڈنگ کے خطرے اور راستے کی بندیش کی وجہ سے واپس ہوگئی۔شاشاہ کے مقام پر مقامی آبادی اور رضاکاروں کے ٹیم نے پاکستان آرمی اور چترال سکاؤٹس کے حق میں زبردست نعرے لگائے اورپاکستان آرمی اور چترال سکاؤٹس کے کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ عوام کی خدمت کے لئے تیار رہتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button