خبریں

یاسین تا گاہکوچ سڑک خستہ حالی کا نمونہ، ٹریفک حادثات کی بھرمار

یاسین (رپورٹ معراج علی عباسی ) حکمرانوں کی بے حسی کے باعث یاسین تا گاہکوچ مین شاہراہ خستہ حال حادثات معمول بن گئے ۔ گوپس آرسی سی پل تایاسین مین روڑ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ۔ٹوٹی پھوٹی سڑک پر سفرکرنا ناممکن ہوگیا ہے روڑ جگہ جگہ کھنڈرات کا منظرپیش کررہاہے ۔عیدکے دنوں میں روڑ کی خستہ حالی کی وجہ مختلف جہگوں پر ٹریفک حادثات کے باعث 6افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ عوامی نمائندوں نے سڑک کی مرمت کے کئی وعدئے کئے لیکن تا حال عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔سڑک کی خستہ حالی کے باعث سب ڈویژن یاسین کے 60 ہزاراور سب ڈویژن گوپس کے 70ہزار آبادی پر مشتمل عوام شدیدسفری مشکلات درپیش ہے ۔سب ڈویژن یاسین تا ضلعی ہیڈکوارٹرگاہکوچ تک مین رڑ کو فوری طور پر مرمت کیا جائے روز روزکے کے حادثات کی وجہ سے غذر کے بالائی علاقوں کے عوام سخت پریشان ہیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع غذر کے ضلعی ہیڈکوارٹرگاہگوچ سے یاسین تک تقریب سو کلومیٹرپر مشتمل مین روڑ عوام کے لیے موت کا اماجگاہ بن گیا ہے ۔روڑ کی خستہ حالی کی وجہ سے ٹریفک حادثات معمول بن گئے ہیں صرف عیدکے دنوں میں ٹریفک حادثات کے باعث غذر روڑ پر چھ افراد شدیدزخمی ہوگئے ۔روڑ کی ابترصورت حال کے باعث قیمتی انسانی جان ضائع ہونے کا واضح خدشہ ہے ۔تاہم ن کے صوبائی حکومت نے غذر روڑ کو سی پیک کے تحت تعمیرکرنے کا اعلان کیا مگر سب ڈویژن گوپس کے احاطے سے سب ڈویژن یاسین تک مین روڑ کو ری کارپٹ کرنے کا اعلان وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان اسمبلی اور اپنے دورہ یاسین کے موقع پر عوامی اجتماع میں کیا تھا ۔گوپس یاسین میں شاہراہ کی تعمیرکے حوالے سے یاسین کے عوام وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے اعلان پر عمل درامد کے منتظرہے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button