عوامی مسائل

یاسین میں‌یوٹیلٹی سٹورز کے خالی شیلف صارفین کا منہ چڑا رہے ہیں‌

یاسین (معراج علی عباسی ) قربان عیدسرپر، لیکن حکومت کی جانب سے مہنگائی کے اس دور میں غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے قائم کردہ سرکاری یوٹیلٹی سٹورز میں اشیائے خوردنوش غائب ۔ رمضان عیدکے بعد سے اپ تک سب ڈویژن یاسین کے اندار موجود یوٹیلٹی سٹورز اشیائے خوردنوش سے خالی ہے ۔سرکاری یوٹیلٹی سٹورز سے گھی ،چاول ،کوکنگ آئل اور آٹا وغیرہ سب غائب ۔ مہنگائی کے ستائے ہوئے غیریب عوام سستی اور معیاراشیائے کی خریداری کے لیے روز یوٹیلٹی سٹورز کے چکرلگانے کے بعد خالی ہاتھ واپس جانے پر مجبور ہیں۔جبکہ صرف ایک ہفتے بعد بڑی عیدہے جس باعث غیریب عوام عیدکے موقع پر یوٹیلٹی سٹورز سے سستی اشیائے خوردنوش خرید کے عید کے دنوں میں اپنا گزارہ کرتے ہے ۔
یاسین کے عوامی حلقوں نے غذر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب ڈویژن یاسین میں موجدتینوں سرکاری یوٹیلٹی سٹورز میں بڑی عیدسے قبل ضروری اشیائے خوردنوش کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار اداکرئے تاکہ عیدکے خوشیوں میں غیریب لوگ بھی شامل ہوسکیں ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button