بین الاقوامی تائیکوانڈو چیمپین شپ میںگلگت بلتستان کے کھلاڑیوںکی شاندار کارکردگی، پانچ میڈلز حاصل کرنے میںکامیاب
ہنزہ (اکرام نجمی) بینکاک تھائی لینڈ میں منعقد دی فورتھ ہیروز ٹائیکاڈو چیمپین شب میں گلگت بلتستان کے کھلاڈیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ میڈلز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے اس چیمپیئن شب میں چالیس ممالک کے کھلاڈیوں نے شرکت کی
تفصیلات کے مطابق مارشل آرٹ تائیکوانڈو میں جنید بیگ ،عنارہ عزید اور جبران نے گولڈ میڈل علوینا نے سلور میڈل اور فہیم بیگ نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے تمام کھلاڈیوں کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ سے ہیں.
ان کے علاوہ دانیال علی ،علی زمان اور محمد زمان کو چمپین شب میں شرکت پر خصوصی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا بین الاقوامی سطح پر گلگت بلتستان کے نام روشن کرنے پر عوامی حلقوں کی جانب سے کوچ نوشیروان اور کامیاب کھلاڈیوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے کھلاڈیوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کرکے نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن کیا ہے جن میں کوہ پیمائی ،کرکٹ ،فٹ بال اور مارشل آرٹ کے مقابلے شامل ہیں حکومت اور متعلقہ ادارے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو تربیت اور وسائل فراہم کرے تو یہاں کے نوجوان کسی بھی سطح کے مقابلے میں ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں