اہم ترین

متنازعہ تقریر پر ڈپٹی سپیکر کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی

سکردو ( رجب علی قمر ) ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان جعفر اللہ کے متنازعہ خطاب پر معروف قانون دان و رہنما تحریک انصاف آمنہ انصاری نے سٹی تھانہ سکردو میں FIR درج کرانے کے لئے درخواست جمع کرلئے ہیں آمنہ انصاری نے اپنے ساتھی وکیل لیاقت بوٹو کے ساتھ باقاعدہ درخواست دے دی ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ جعفراللہ نے احتساب عدالت ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے بعد گلگت میں احتجاجی جلسے سے خطاب میں اعلیٰ عدلیہ اور ریاستی اداروں کی توہین کی ہے موصوف نے اپنی تقریر میں عدلیہ کو نہ صرف نشانہ بنایا بلکہ پاکستان کو اپنی جماعت مسلم لیگ ن بنایا کہہ کر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور آزادی کے شہدا کی روح کو ٹھیس پہنچائی ہے درخواست میں مزیدکہا گیا ہے کہ ڈپٹی سپیکر نے نہ صرف اعلیٰ عدلیہ او رسپریم کو رٹ کو نشانہ بنایا ہے بلکہ ریاستی اہم اداروں کو بھی للکارا ہے جو کہ ریاست پاکستان سے غداری اور دشمنی کا منہ بولتاثبوت ہے.

اس موقع پر آمنہ انصاری نے سٹی پولیس ایس ایچ او کو مزید کہا کہ ڈپٹی سپیکر کے خلاف فوری طور پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا مقدمہ درج کریں بصورت دیگر سیشن کورٹ میں ان کے خلاف رٹ دائر کریں گے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام ایس ایچ او سٹی تھانہ سکردو محمد علی نے کہا کہ پولیس تمام قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست کی جانچ پڑتال کرے گی اور قانونی عمل کو آگے بڑھائیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button